منگلورو: سیاست دان اللہ کے نبی ﷺ کو نمونہ مان کر  اخلاق و ایمانداری سے خدمت خلق کے ذریعے ملت کا نام روشن کریں : محمد یسین ملپے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th November 2018, 9:12 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:18؍نومبر (ایس او نیوز) مسلسل محنت و مشقت ، اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا مظاہرہ ، جدوجہد کے ذریعے مختلف میدانوں میں خدمات کی اعتراف کے قابل   شخصیات   مطمئن  نہ ہوجائیں بلکہ  ان کے اعتراف سے ان کی  سماجی ذمہ داری میں اضافہ ہونے کا  شعور پیدا کریں اوران ذمہ داریوں کو مکمل ایمانداری و دیانتداری کے ساتھ نبھاتے ہوئے حالیہ دنوں میں ملت پر جو جھوٹے بدنما داغ ، الزامات لگائے گئے ہیں اپنی سماجی خدمات کے ذریعے دور کرنے کی ا ُڈپی ضلع مسلم وکوٹا کے صدر محمد یسین ملپے نے اپیل کی۔

وہ یہاں دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع جمیعتہ الفلاح کے زیر اہتمام کنکناڑی کے فلاح ہال میں مختلف میدانوں کے سماجی خدمتگار وں اور ایس ایس ایل سی اور پی یوسی میں سب سے زیادہ نمبرات سے کامیاب ہوئے طلبا و طالبات  کی تہنیت والے پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔  ذات پات اور فرقہ وارانہ نفرت پیدا کرنے والے زمانےمیں عوامی نمائندوں کے لئے ضروری بن جاتاہے کہ وہ کسی حال میں عوام سے دھوکہ نہ کریں بلکہ پیار و محبت ، اعتماد حاصل کریں۔ حضرت محمد ﷺ کو  خدمت خلق کا مثالی نمونہ مان کر خدمت کریں۔ تنگ ظرفی ، تنگ دلی سے دوررہیں اور بداعتمادی کی دیواروں کو گرانے کی بات کہی۔

جوکوئی عوامی نمائندے کے طورپر منتخب ہوتاہے تو وہ صرف اپنے طبقہ کا نمائندہ نہ بنے بلکہ سماجی خدمت گار بنے۔ جب ملک کو آگ لگانے کی بات کہی جاتی ہے تو ہمیں آگ بجھانے کے لئے آگے بڑھنا چاہئے، خون بہانے کا نعرہ لگائیں تو خون دینے  والے بنیں، راستہ میں پتھر، کانٹے بچھانے کی بات کریں تو ہم انہیں نکال کر راستہ صاف کرنے والے بننے کی یسین ملپے نے سیاست دانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ سیاست اخلاق کے مالک بنیں، رشوت خوری سے دور رہیں  اور اساتذہ صرف سرکاری ملازمین نہ بنیں بلکہ سماجی فکرپیدا کریں اسی طرح طلبا  ملک کے شاندار مستقبل کے لئے اپنی شخصیت کی تعمیر کریں۔

تہنیت قبول کرنے کے بعد کابینہ کے وزیر یو ٹی قادر نے تاثرات بیان کرتےہوئے کہاکہ الفلاح ادارے کی طرف سے منگلورو میں ٹکنکل تعلیمی ادارہ اور بنگلورو میں لڑکیوں کے لئے ہوسٹل کے قیام کے لئے کوشش کرنےکی بات کہی۔ پروگرام میں کابینہ کے وزیر یوٹی قادر، ودھان پریشد کے رکن ہریش کمار، نائب میئر محمد کونجتبئیل ، ضلع وقف بورڈ مشاورتی کمیٹی کے صدر یوکے معینو، اُڈپی وقف کمیٹی کے صدر کے پی ابراہیم، پی بی عبدالحمید اورتعلیمی میدان میں منگلورو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اے ایم خان ، استاد یعقوب ، بیاری استاد بی ایم تمبے ، آدم صاحب کو بھی اعزاز بخشتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔ اسی طرح کئی طلبا و طالبات کو بھی اعزاز سے نوازاگیا۔

جمیعتہ الفلاح کے صدر شاہ الحمید کے  کے نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر ادارے کے بانی محمد اقبال یوسف، مسلم سنٹرل کمیٹی کے صدر کے ایس مسعود ، ابو محمد، پرویز علی ، ابراہیم کوڑیجال وغیرہ موجود تھے۔ اجلاس کا آغاز متعلم فاضل کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ لکچرر عبدالرزاق نے نظامت کی۔ ادارے کے جنرل سکریٹری سلیم نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...