منگلورومیں بے گھروں کو زمین فراہم کرنے کا مطالبہ لے کر غیر معینہ مدت کا احتجاج شروع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th April 2017, 9:15 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:24/اپریل(ایس اؤنیوز)بے گھروں کو جب تک گھرکے لئے زمینات منظوری نہیں کئے جائیں گے تب تک ہماری غیر معینہ مدت کی جدوجہد جاری رہے گی، یہ  بات سی پی ایم دکشن کنڑا ضلع کے سکریٹری وسنت آچاری نے منگلورو مہانگر پالیکا دفتر کے روبرو بے گھر ہوراٹ سمیتی کی طرف سے منعقدہ غیر معینہ مدت کے احتجاج کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نےکہاکہ منگلورو مہانگر پالیکا کے حدود میں پچھلے کئی برسوں سے بے گھر مستحقین کو نظر انداز کرکے معاشی سطح پر مستحکم ، زمینات والوں ، گھر مالکان اور 50ہزار روپیوں سے زیادہ آمدنی والوں کو بےگھروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح خامیوں سے پُر فہرست کی تیاری کرتےہوئے اصل مستفیدین کے ساتھ بے انصافی کی گئی ہے۔ اپاہج، بیوائیں، پسماندہ طبقات اور ذات کے عوام سہولیات سے محروم ہوئے ہیں، پہلے جو وعدے کئے گئے تھے ان سب کو ہوا میں اڑا دینےکا الزام لگایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سرکار سےمطالبہ کیا کہ وعدے کے مطابق شکتی نگر، اڈیا سورتکل میں گھر تعمیر کی تاریخ تحریری طورپر دیں، کنور پہاڑ پر موجود 11.5ایکڑزمین کی تقسیم کاری کے لئے اصل بے گھروں کو منتخب کریں۔ اگر ہماری مانگیں پوری نہیں کی گئیں تو پالیکا کے ہروارڈ میں پیدل یاتراکرتے ہوئے احتجاج کیاجانے کی دھمکی دی ۔ جن عوامی نمائندوں نے بے گھروں کو گھر مہیا کرنے کا وعدہ کرکے مکر گئے ہیں ان کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کرنے پر زور دیا۔ احتجاج میں سی پی ایم کے شہری کمیٹی کے سکریٹری سنیل کمار بجال، کرشنپا کونچاڑی، ڈی وائی ایف آئی کے ریاستی صدر منیر کاٹی پالیا، بےگھرکمیٹی کے صدر پریم ناتھ ، جنرل سکریٹری سنتوش ، خازن پربھاوتی بولور، صاد ق کنور وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔