مودی حکومت میں سیاسی دہشت کا گردی ماحول؛ مینگلور میں پرکاش یشونت امبیڈکرکا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th February 2017, 1:59 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:27/فروری    (ایس او نیوز) ملک میں مودی کی حکومت میں ایمرجنسی کا اعلان کئے بغیر ہی سیاسی دہشت گردی کا ماحول پیدا کیا گیاہے۔اس بات کا اظہار ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے سابق ایم پی اور بہوجن مہا سنگھ کے قومی صدر پرکاش یشونت امبیڈکر (ڈاکٹر امبیڈکر کے پوتے ) نے ظاہر کیا۔ وہ بھٹکل میں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے اجلاس میں شرکت کےبعد منگلورو ہوائی اڈےپر میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ایسا ماحول بنایا گیا ہے کہ مودی کی حکومت پر کوئی سوال نہ کرے اور ان کی طرف سے جاری کردہ حکم کونظر انداز نہ کرے، آگے بتایا کہ ملک میں ایساماحول بنایا گیا ہے کہ اب  ملک کے عوام کیا کھائیں اورکیا نہیں کھائیں، یہ بات بھی حکومت طے کررہی ہے اور عوام کے کھانے اورپہنے بھی پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

یشونت امبیڈکر نے کہا کہ  بابا صاحب امبیڈکر کو یہ لوگ جس طرح اپنانے کی باتیں کررہے ہیںِ یہ سب ریاکاری اور دکھاوا ہے ، اپنے سیاسی غرض کے لئے مودی اور سنگھ پریوار انہیں استعمال کرتے ہیں اور امبیڈکر کی پالیسی کے خلاف کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2019 تک ملکی دستور کو تبدیل کرنے کی سازش رچی جارہی ہے، چونکہ ملکی دستور سنگھ پریوار کے ایجنڈا کی خلاف ہے اس کو بدلنا ان کی مجبوری ہوگئی ہے، اور اس کو روکنے والی یا مخالفت کرنے والی تمام سیاسی پارٹیوں کو کنارے لگانے کے لئے سازشی جال تشکیل دی گئی ہے۔ دستور سکیولر اقدار، مذہبی آزادی کا حق دیتاہے ، سنگھ پریوار اس کی مخالفت کرتارہاہے ، ان کے مطابق ملک میں ہندو ایجنڈا جاری ہونا چاہئے، وہ ویدیک شاہی نظام کو عمل میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عوام کو مکمل جمہوری حقوق دینے کا ہمیشہ انکار کرنے والے 1946سے 1950تک دستور کی تشکیل کے دوران آر ایس ایس اور ہندو مہاسبھا دستور میں منوسمرتی کے مضامین ، ویدوں کی فکر شامل نہیں کئے جانے پر مخالفت شروع کی ہے۔ ملک  کے ہندو کافی بدل گئے ہیں، لیکن آر ایس ایس اب تک صرف ہیگڈے وار ، گولوالکر کی پالیسی سے چمٹ کر بدلنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے اس موقع پر دستورکے تحفظ کے لئے دلت  اورسکیولر طاقتوں کو سیاسی طورپر متحد ہونے کی اپیل کی۔ اس موقع پر دلت لیڈران موہن راج، کیشوو، لولاکشھ، نرمل کمار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔