کماراسوامی کے بجٹ میں سدرامیا کی طرف سے پیش کردہ بجٹ کے تمام منصوبہ جات کو جاری رکھا گیا ہے؛ مینگلور میں وزیر یوٹی قادر کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th July 2018, 8:53 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو:5/ جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی طرف سے ودھان سبھا میں پیش کئے گئے بجٹ میں سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے فروری میں پیش کردہ بجٹ کے تمام منصوبہ جات کو جاری رکھا گیا ہے، آج کے بجٹ میں اضافی منصوبہ جات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار ریاستی کابینہ شہری ترقیاتی اور رہائشی وزیر یوٹی قادر نے کیا۔

مینگلور میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر یوٹی قادر  نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے ریاستی  معیشت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کسانوں کے قرضہ معافی کے  منصوبے کو جاری کرتے ہوئے مضبوط قدم اٹھایا ہے۔ یوٹی قادر نے کہاکہ کسانوں کے 2لاکھ روپیوں کا قرضہ معاف کرنا ایک تاریخی قدم ہے۔ حاملہ عورتوں کو ماہانہ 1000روپئے کا وظیفہ دینے والے ’’ماتو شری ‘‘منصوبہ، بزرگوں اور عمر رسیدہ افراد کے سندھیا سرکشھا کا ماہانہ وظیفہ 600  روپیوں میں اضافہ کرتے ہوئے  1000روپئے طئے کرنا، عرضی دیتے ہی فوری معذوروں کے گھروں کی تعمیر، غریبوں کو کڈنی ، لیور، دل جیسے اعضاء کے آپریشن کے لئے 30کروڑ روپئے مختص کرنے کے علاوہ سماجی پروگرامات مظلوم طبقات کی ترقی کے لئے معاون ہونے کا خیال ظاہر کیا۔

بجٹ پر اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ بے روزگاروں کے لئے پرانے موبائیل کے اشیاء کی فیکٹری کا قیام ایک امید کی کرن ہے ، سرکاری اسکولوں کی عمارات کی مرمت و درستی کے لئے 150کروڑ روپئے کی امداد، مہانگر پالیکا حدود میں زائد منزلہ سواری کامپلکس جیسے منصوبے عوامی بہتری کے منصوبے ہیں انہی منصوبہ جات سے ریاست کی بھی ترقی ہوگی۔

یوٹی قادر نے بتایا کہ گذشتہ بجٹ میں دکشن کنڑا ضلع کی بنیادی سہولیا ت پر زور دیاگیا تھا، ساحلی علاقہ کے مقامات پر بوٹ ہاؤس ، تیرنے والے ریسٹورنٹ، قریب 85کروڑ روپیوں کی لاگت سے اعلیٰ ترین سکیورٹی انتظام والے جیل ، پچمی واہنی منصوبے کے تحت نیتراوتی ندی سے  پینے کے پانی اور آب  پاشی کی سہولیات مہیا کرنے منگلورو کے ہیریکل اور اڈیار کے درمیان قریب 174کروڑروپیوں کی لاگت سے ڈیم تعمیر کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، ان منصوبہ جات کو بالکل ہوبہو جاری رکھا گیا ہے۔

پسماندہ ذات اور طبقات ، ایس ٹی ، ایس سی اور اقلیتوں کے لئے گذشتہ بجٹ میں پیش کئے گئے تمام منصوبے بھی  جوں کے توں جاری رہیں گے البتہ متعلقہ منصوبہ جات کے لئے وزیر اعلیٰ کمار سوامی سے زائد امداد کا مطالبہ کیا جائے گا۔یوٹی قادر نے خیال ظاہر کیا کہ  وزیر اعلیٰ نے  بہت ہی خیر خواہی کا رویہ اپنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔