منگلورو:کلڈکا فساد کے لئے پربھاکربھٹ وجہ سبب تھے تو اب تک گرفتاری کیوں نہیں ہوئی ؟: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th June 2017, 10:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو :18/جون (ایس اؤنیوز)اگر کلڈکا فساد کے لئے کلڈکا پربھا کر بھٹ اہم وجہ ہیں تو ابھی تک گرفتاری ہوجانی چاہئے تھی ، کلڈکا پربھاکر بھٹ کو گرفتارکرنے کے بجائے صرف اخباری بیانات دے کر عوام کو بے وقوف بنایا جارہاہے۔ گرفتاری کے لئے مناسب ثبوت ہیں تو اس سلسلے میں وزیر صاحب پولس افسران کو ہدایات جاری کرتے تو وہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہیں ہے تو پھر کیوں اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہاہے ۔ جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمار سوامی نے منگلورو میں پریس کانفرنس میں حالیہ کلڈکا فساداور دیگر معاملات پر برسر اقتدار پارٹی کانگریس اور نگراں کار وزیر کو گھیرتے ہوئے مجرم کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی۔

کمار سوامی نے کہاکہ اگر کسی کی بغیر کسی وجہ کی گرفتاری ہوتی ہے تو ماناجاسکتاہے کہ وہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال ہے، کلڈکا فساد معاملے میں ثبوت ہیں تو فوری طورپر کارروائی ہونی چاہئے تھی اس میں پس وپیش کئے جانے پر سوال اٹھایا۔

کمار سوامی نے پریس کانفرنس میں کلڈکا میں لگاتار امن میں خلل ڈالنے اور فساد کے لئے مرکزی حکومت میں اقتدار پر قابض بی جے پی اور ریاستی اقتدار والی کانگریس دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ ضلع میں جب جب انتخابات کا دور ہوتاہے فرقہ وارانہ فسادات کا ماحول پیدا کرنے کے لئے دونوں قومی پارٹیاں میاچ فکسنگ کی طرح کام کرتی ہیں۔ برسر اقتدار پارٹیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کریں، لیکن اس معاملے میں اقتدار والی پارٹیاں بری طرح ناکام ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ رمضان میں عوام کو تکلیف دینےو الے واقعات ہونے نہ دیں۔ فساد کے لئے جوبھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف کٹھن کارروائی کرے اور بدامنی کو جگہ نہ دینے کا کمار سوامی نے مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس میں جے ڈی ایس کے ریاستی نائب صدر امر ناتھ شٹی ، جنرل سکریٹری بی ایم فاروق، بوجے گوڈا، ایم بی سداشیو، وسنت پجاری ، دھن راج ، اکشت سورنا وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...