منگلورو: مساج کے بہانے ’ہنی ٹریپ‘ میں پھنساکر لوٹے گئے 3لاکھ روپے۔ سی سی بی ٹیم نے کیا ملزمین کو گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2018, 7:08 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو23؍مارچ (ایس او نیوز)منگلورو کے ایک فلیٹ میں مساج کرنے کا جھانسہ دے کر ایک شخص کو لے جانے کے بعد وہاں پر موجود لڑکیوں کے ساتھ اس کی ننگیتصاویر کر بلیک میل کرتے ہوئے3لاکھ روپے وصول کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منگلورو سی سی بی پولیس نے تین خواتین کے علاوہ پریتیش (۳۶سال)، روی گوڈا(۴۲سال)اوررمیش (۳۵سال) کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 3مردوں اور 3خواتین پر مشتمل ایک گروہ ’ہنی ٹریپ‘ میں لوگوں کو پھنسانے میں ملوث تھا۔ اس ٹیم کے مرد ارکان نے میری ہِل علاقے ایک ریایٹائرڈ سرکاری ملازم کو یقین دلا یا کہ وہ خواتین کے ذریعے جسم کی مالش(مساج) کا انتظام کرسکتے ہیں۔ پھر ایک خاتون سے اس کا تعارف کروایا گیا جس کے بعد وہ خاتون اسے اپنے ساتھ گھر لے گئی۔ لیکن کچھ ہی دیر میں اس فلیٹ میں تین اجنبی نوجوان گھس آئے۔ انہوں نے زبردستی اس شخص کے کپڑے اتروائے اور خاتون کے ساتھ برہنہ تصویریں اتارنے کے بعد دھمکی دی کہ اگر 3لاکھ روپے ادانہیں کیے گئے تو پھر یہ تصاویر سوشیل میڈیا پر عام کردی جائیں گی۔اس شخص نے بے عزتی اور رسوائی کے خوف سے روی کے اکاونٹ میں تین لاکھ روپے ٹرانسفر کردئے تو پھر اسے گھر جانے دیا گیا۔پھر بعد میں دوبارہ اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس شخص نے کاوور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی۔سی سی بی انسپکٹر شانتارام کی قیادت میں پولیس ٹیم نے اس گروہ کا پردہ فاش کیا اور ملزمین کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ملزمین کے پاس سے -/1,50,000روپے اور موبائل فون بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ملزمین میں سے روی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کے خلاف اس سے قبل ایک ڈکیتی کا کیس کاوور پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔