منگلورو:گانجہ سپلائی کرنےو الا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st July 2017, 8:39 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:21/جولائی (ایس اؤنیوز)ریاست کیرلا سے شہر کو گانجہ سپلائی کرنےو الے گروپور ،کوٹاریگوڈے کے جمال (35)کو سی سی بی پولس نے گرفتار کرنے کے بعد ملزم سے گانجہ اور بائک ضبط کرلی ہے۔

جمعرات کو ہوسنگڈی کے قریب اُپلا سے بائک کے ذریعے گانجہ سپلائی کرنے کی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے سی سی بی پولس نے تلپاڑی ٹول گیٹ پر ملزم کو گانجہ سمیت گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم سے 2کے جی گانجہ ، ہونڈا ایکٹیوا سواری ، موبائیل فون ضبط کرلئے گئے ہیں جن کی اندازاً قیمت 1.05لاکھ روپئے لگائی گئی ہے۔ ملزم 2000ء میں کے سی روڈ پر ہوئے دہرے قتل ، منگلورو دیہی پولس تھانہ حدود میں پتو باوا قتل معاملے میں ملزم گردانا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم پر قتل کرنے کی کوشش کا الزام بھی عائد ہے۔ شہری پولس کمشنر ٹی آر سریش کے حکم پر لاء اینڈ آرڈر شعبہ کے ڈی سی پی کے ایم شانتاراجو اور کرائم برانچ، ٹرافک برانچ کے ڈی سی پی ہنومنت رایا اور اے سی پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی رہنمائی میں سی سی بی انسپکٹر سنیل نائک اور پی ایس آئی شیام سندر نے اپنے عملے کے ساتھ یہ کارروائی انجام دی ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔