منگلورو: بحرین کو 4کے جی گانجہ سپلائی کے دوران ملزم گرفتار :ایک لاکھ روپئے مالیت کا گانجہ ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th October 2017, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:20/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحرین جانےو الے ایک مسافر کو کسٹم افسران گانجہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرنےکا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیاہے۔

ملزم کی شناخت بڈاجے منجیشور کے ابھیلاش پردیش سورنا(20) بتائی گئی ہے۔ ملزم سے قریب 1لاکھ روپئے مالیت کے 4کے جی گانجہ ضبط کرلیا گیا ہے۔ ابھیلاش صبح 20-07کو ائیر انڈیا 889ہوائی جہاز کے ذریعے دبئی کو سفرکرنے والا تھا، اس سے قبل مسافرو ں کی جانچ کی گئی تو ابھیلاش کے بیاگ میں گانجہ پائے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ملزم کو بجپے پولس تھانہ منتقل کیاگیاہے۔پولس ذرائع نے خبردی ہے کہ پولس سے پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے ریاست کیرلا کے کوٹکل کا ایک شخص اس کو گانجہ دینے کی بات بتائی ہے۔معاملے کو لےکر جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...