منگلورو: سابق کانگریس لیڈر ہری کرشنا نے کلڈکا فساد اور وائرل وڈیو پر ضلع نگراں کاروزیر کوآڑے ہاتھوں لیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th June 2017, 10:00 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:20/جون (ایس اؤنیوز)سابق کانگریسی لیڈر اور سماجی کارکن ہری کرشنا بنٹوال نے دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی پر یتین ہولے کارکنوں کی گرفتاری کولے کر سخت تنقید کی ہے۔ پترکرترا بھون میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہری کرشنا نے بتایا کہ اتوار کو وائر ل ہوئے رماناتھ رائی کے وڈیو میں ضلع نگراں کاروزیر دکشن کنڑا ضلع ایس پی بھوشن بورسے کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ آر ایس ایس لیڈر کلڈکاپربھا کر بھٹ کو گرفتارکریں۔ اور اسی وڈیو میں یتین ہولے کارکنوں کو بھی گرفتارکرنےکی بات کہہ رہے ہیں۔ انہوںنے رماناتھ رائی کو چیلنج کیا کہ وہ نیتراوتی کمیٹی کے ممبران کو گرفتار کرکے تو دیکھیں۔

ہری کرشنا بنٹوال نے کہاکہ ہمار ی لڑائی فرقہ وارانہ نہیں ہے اور نہ ووٹ بینک کی خاطر ہے ، ہماری جدوجہد صرف نیتراوتی ندی کی حفاظت کے لئے ہے جو سیاست سے الگ ہے۔ پریس کانفرنس میں بنٹوال نے ضلع نگراں کار وزیر رائی پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ رماناتھ رائی ہندؤوں اور مسلمانوں میں فرقہ وارنہ جذبات کو پیدا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب کلڈکا میں فسادہوا تھا تو ضلعی نگراں کار وزیر ہونےکے ناطے رماناتھ رائی کو فوری طورپر کلڈکا میں ہندؤوں اور مسلمانوں کو لے کر پیس میٹنگ کا انعقاد کرنا تھا لیکن انہوںنے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ فسادات کی ہوا جاری رہے تاکہ وہ اپنامفاد حاصل کرسکیں۔ انہوںنے رماناتھ رائی سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی سطح پر معافی مانگیں اور وزرات کے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ صرف وزرات چھوڑنے سے نہیں چلے گا بلکہ انہیں یہ بھی بتانا ہوگا کہ کارپوڑی گرام پنچایت کے سابق نائب صدر عبدالجلیل قتل میں کن کن کا ہاتھ ہے ۔ وڈیو میں جس طرح رائی نے بات کی وہ ان کے عہدے کے لائق نہیں ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رماناتھ رائی کی باتوں میں نہ آئیں، ہندو اور مسلمانوں کو بھائی چارہ باقی رکھتے ہوئے آگے بڑھنےکی کوشش کرنی چاہئے۔ سماجی کارکن ایم جی ہیگڈے پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...