دن میں کانگریس اوررات میں فرقہ پرستوں کے ساتھ رہنے والوں سے دوستی نہ کریں : مینگلور میں رماناتھ رائی کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th February 2017, 2:06 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:27/فروری    (ایس او نیوز)حقیقی کانگریسی کبھی کسی حال میں بھی فرقہ پرستوں سے ہاتھ نہیں ملاتے ، نہیں ملانا چاہئے، دن میں کانگریس کے ساتھ رہ کر رات میں فرقہ پرستوں کے ساتھ دوستی کرنےو الوں کو دور رکھیں گے تو ہی پارٹی مضبوط ومستحکم ہونا ممکن ہونے کی بات دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر بی ، رماناتھ رائی نے کہی۔

شہر کے روہن کارپوریشن دفتر میں اتوار کو منگلور و دکشن بلاک کانگریس کی جانب سے ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزادکی 58ویں برسی کے موقع پر خصوصی طورپر منعقدہ ایگزکیٹیو میٹنگ میں وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں جب یو پی اے کی حکومت تھی اور اس وقت لئے گئے فیصلے جیسے آدھار ، راست نقد معاملات  اور ایف ڈی آئی ، ایندھن وغیرہ کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی احتجاج کی تھی  تو کچھ کانگریسیوں نے بھی بی جے پی والوں کی ہاں میں ہاں ملائی تھی  ، اب این ڈی اے وہی کررہی ہے، کچھ کانگریس کے لوگ سنگھ پریوار کی تعریف کئے جانے کی بات کہتے ہوئے نقلی کانگریسیوں کی کڑی تنقید کی۔ انہوں نےکہاکہ میں نے سنگھ پریوار سے راست مقابلہ کرتے ہوئے 6مرتبہ جیت حاصل کی ہے۔ میں ان کے ڈائس کا انکار کرتاہوں ، ہمیں ان کا سایہ بھی نہیں چاہئے۔ کانگریس انگریزوں کےخلاف جدوجہد کرنے والی پارٹی ہے، تمام ذاتوں، طبقات، دھرموں کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی کانگریس ہونےکی بات کہی۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں کو بیدار کرتے ہوئے کہاکہ آج بی جے پی کچھ ایساماحول بنا رہی ہے اور اپنے آپ کو ایسا پیش کررہی ہے جیسے انہوں نےجنگ آزادی میں حصہ لیا ہو، اس کے خلاف کانگریس کارکنوں کو چوکنا رہتے ہوئے عوام میں بیداری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جھوٹی باتوں کو عوام کو فریب دیاجارہاہے، کچھ لوگ سیاسی مفاد کی خاطر کچھ کرسکتےہیں، ان حالات میں ہمیں اپنی پارٹی کے استحکام کے لئے سخت جدوجہد کرنے کامطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی جے آر لوبو نے میٹنگ کی صدارت کی ، کے پی سی سی ممبر کے ایس محمد مسعود ، سی اے رحیم موجود تھے۔ دکشن بلاک کے صدر کے بال کرشنا شٹی نے استقبال کیا تو روہیت الال نے نظامت کی ، چیتن بینگرے نے شکریہ اداکیا۔

میٹنگ میں حکومت کے مختلف منصوبہ جات اور اس کے نفاذ کے متعلق وزیر اعلیٰ کے میڈیا صلاح کار دنیش امین مٹو اور اقلیتی بورڈ کے صدر ایم اے عبدالغفور نے جانکاری دی تو پروفیسر راجارام تولپاڑی نے پارٹی کے مقاصد ، تنظیم کے متعلق  خطاب کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔