منگلورو:ایم پی شوبھا کرندلاجے کلڈکا شری رام تعلیمی ادارے کے لئے بھیک مانگنےکے بجائے اپنی جائیداد عطیہ کریں:رماناتھ رائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th August 2017, 10:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:18/اگست (ایس اؤنیوز) ایم پی شوبھا کرندلاجے کلڈکا شری رام تعلیمی ادارے کی ہائی اسکول کے لئے بھیک مانگنے کا ناٹک کرنے کے بجائے کمائی ہوئی اپنی جائیداد اسکول کو عطیہ کردیں تو اسکول کے لئے عرصہ دراز تک کام آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار دکشن کنڑا ضلع نگراں کاروزیر بی ، رماناتھ رائی نے کیا۔

وہ یہاں ضلع کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کی طرف سے حال ہی میں تعلیمی ادارے کے لئے بھیک مانگنے والے بیان کو سیاسی ناٹک بازی کہتے ہوئے طنز کیا۔ رماناتھ رائی نے شوبھا کرندلاجے کو ایک عام خاتون ہونے کی بات کہتے ہوئے اب بہت بھاری جائیداد کی مالکہ ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بھیک مانگ کر تعلیمی ادارے کا تعاون کرنے کے بجائے اپنی جائیداد سونپ دینے کی بات کہی۔

اپنے تعلق سے کہاکہ میں ایک امیر خاندان سے تعلق رکھتاہوں سیاست میں آنے سے پہلے ہی میں کافی امیر تھا لیکن سیاست میں قدم رکھنے کے بعدبہت کچھ کھونے کی جانکاری دی ۔ لیکن شوبھا کرندلاجے سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے کتنی جائیداد رکھتی تھیں اور اب وہ کتنی ملکیت کی مالکہ ہیں اعلان کریں ، میں بھی اپنی جائیداد کو علانیہ ظاہر کردینے کی بات کہتے ہوئے کرندلاجے کو چیلنج کیا۔ایم پی کٹیل کا بیان سننے میں آیا ہے کہ میں اپنی اسکول میں پسماندہ طبقات کے بچوں کو مفت میں تعلیم دوں۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ میں نے خود ذاتی خرچ پر زمین خرید کر اسکول کا قیام کیا ہے، سرکاری زمین حاصل کی ہے نہ میرے اسکول کے اساتذہ کو سرکاری تنخواہ ملتی ہے۔ جب کہ کلڈکا کی اسکول کی زمین سرکاری ہے ، خیال رہے کہ بہت پہلے کانگریس حکومت نے ہی وہ زمین انہیں عطا کی ہے، وہ ایک امدادی اسکول ہے، سرکاری گرم کھانے کو جاری کرنے سے کلڈکا شری رام تعلیمی ادارہ انتظامیہ نے انکار کیا ہے۔

وشوہندو پریشد اور بجرنگ دل کی طرف سے پی ایف آئی پر پابندی عائد کرنے کے مطالبہ پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ ضلع میں چند قتل ہوئے ہیں، فسادات کے دوران ایک دو دن کے بعدامن وشانتی بحال ہوتی ہے، اس کے بعد سب کچھ بھول جاتے ہیں، موجودہ قتل معاملات میں دو بنیاد پرست تنظیمیں شامل ہیں، اشرف قتل معاملے میں ایک تنظیم ہے تو شرتھ قتل میں دوسری طرف والے ہیں، اب ان کی گرفتاری ہوچکی ہے۔ ضلع میں ان دونوں قتل معاملات سے پہلے قتل کی سازش کس نے رچی تھی اس کی جانچ کرنا ہے ، میں ہمیشہ سکیولرزم پر یقین رکھتا آیا ہوں۔ بنیاد پرستی اور فرقہ پرستی کی ہمیشہ مخالفت کرتارہاہوں، دونوں تنظیمیں میرا استعفیٰ مانگنے کی بات کہتے ہوئے مسکرادئیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...