منگلورو:دکشن کنڑا ضلع یوتھ کانگریس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان : متھون رائے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th May 2017, 7:25 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:18/مئی (ایس اؤنیوز)دکشن کنڑا ضلع یوتھ کانگریس صدر کے لئے 16مئی کوہوئے پارٹی کے اندرونی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان ہوا، جس میں صدر کے طورپر دوبارہ متھون رائے اور 8میں سے 7 حلقوں پر متھون رائے کے حمایتی جیت حاصل کئے ہیں۔ جب کہ صرف اُلال سے لقمان کے حمایتی منتخب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس صدر کے لئے متھون رائے اور محمد لقمان کے درمیان مقابلہ تھا جس میں متھون رائے نے 4059ووٹ لے کردوبارہ ضلع یوتھ کانگریس صدر کی حیثیت سے منتخب  ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنے  حریف محمد لقمان 583ووٹوں سے  شکست دی ۔ متھون رائے کے حریف محمد لقمان نے 3476ووٹ حاصل کئے۔  دوبارہ ضلع یوتھ کانگریس صدر منتخب ہوئے ہیں۔منگلورو (اُلال )سے عبدالرؤوف دیرل کٹے، بنٹوال سے پرشانت کمار، منگلورو شمال سے گریش آلوا، بیلتھنگڈی سے ابھی نندن ، پتور سے یو ٹی توصیف، سلیا سے صادق ، منگلورو جنوب سے میرل ریگو اور موڈبیدری سے چندر ہاس سنیل منتخب ہونے والے متھون رائے کے حمایتیوں میں سے ہیں۔

ضلع جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے 15امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 7منتخب ہوئے ہیں۔ کرن راج ، پرساد ملی ، صہیب سورتکل، نوید، عبدالصمد ، شفل راج اور ورون راج امبٹ منتخب ہونے والے جنرل سکریٹریز ہیں۔

انتخابات اور نتائج کے پیش نظر پولس نے سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔