منگلورو: اشرف معاملے کی تفتیش اور خاطیوں کےخلاف کارروائی کرنے پولس کمشنر کو ہدایت : یو ٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2018, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو :13/ستمبر(ایس اؤ نیوز) توہم پرستی پر سوال اٹھاتے ہوئے فیس بک پر پوسٹ کرنےو الے اشرف سالیتور نامی نوجوان نے پولس  پر ظلم ڈھانے کے الزام  عائد کرتے ہوئے انصاف  کی مانگ لے کر دکشن کنڑا  ضلع نگراں کاروزیر یوٹی قادر سے اپیل کی تھی۔ اس سلسلے میں موصوف وزیر نے منگلورو پولس کمشنر ٹی آر سریش کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اشرف کے الزام کے  متعلق تفتیش کریں  اور کوئی آفیسر خاطی پایا جاتاہے تو ان کے خلاف کارروائی کرنے  کی بات کہی ہے۔

شہر کی سرکٹ ہاؤس میں نگراں کار وزیر سے ملاقات کئے اشرف نے پولس کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔ اسی وقت وہاں پہنچے پولس کمشنر سے وزیر نے اشرف معاملے کی پوری تفصیل لی۔ اس کے بعد اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے یو ٹی قادر نے کہاکہ میرے سامنے ہی پولس کمشنر نے اشرف سے پوری معلومات لی ہیں، معاملے کے متعلق جانچ کرنے کو کہاہوں، پولس کی غلطی ہے تو کمشنر کارروائی کریں گے، کمشنر نے نوجوان کو انصاف دلانے کا تیقن دینے کی بات کہی۔

یوٹی قادر نے بتایا کہ فیس بک، واٹس اپ جیسے سوشیل میڈیا پر پوسٹنگ کو لے کر درج شدہ معاملات ، جانچ کے طریقے کے متعلق تفصیلی رپورٹ دینے اور اس طرح کیسس میں  پولس تفریق و تعصب سے کام نہ لینے کی بھی ہدایات جاری کرنےکی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

چیتے کی کھال فروخت کرنے کے دوران کنداپور میں بھٹکل کے پانچ افراد سمیت دس گرفتار

یہاں شاستری سرکل کے قریب غیر قانونی طورپر چیتے کی کھال فروخت کرنے کے الزام میں بینگلور کی سی آئی ڈی فوریسٹ یونٹ  نے دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں پانچ کا تعلق بھٹکل، تین کا تعلق بیندور اور ایک ایک کا تعلق ، منڈگوڈ اور  ہوناورسے ہے۔ گرفتاری کی یہ واردات جمعہ کی دوپہر کو ...

مینگلور کے قریب پڈیل ہائی وے پر گیس ٹینکر اُلٹ گئی؛ گیس رسنے کی اطلاع کے بعد نیشنل ہائی وے بند

یہاں پڈیل۔ مرولی ہائی وے پر ایک گیس سے بھری ٹینکر اُلٹ جانے سے  گیس رسنا شروع ہوجانے  سے نیشنل  ہائی وے کو پولس نے بند کردیا ہے جس کے نتیجے میں  سڑک کے دونوں کنارے  ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولس نے حفاظتی اقدامات کے تحت آس پاس کے سبھی علاقوں کے مکینوں کو ...

کاروار:انکولہ ۔ہبلی ریلوے لائن کی سدراہ بنے ماحولیاتی این جی اوز کو ملنے والی مالی امداد کی جانچ کریں : رکن اسمبلی روپالی نائک کامرکزی ریلوے وزیر سے مطالبہ

ریاست کے ساحلی علاقے سے شمالی کرناٹک  کو جوڑنے والی ’قسمت کی ریکھا‘ انکولہ ۔ ہبلی ریلوے لائن کی تعمیرمیں جو ماحولیاتی اداروں ، این جی اوزاور ماہرین سدراہ بنے ہوئے ہیں دراصل یہ تمام  بیرونی ممالک کی  کروڑوں دولت کے تعاون سے بےبنیاد چیخ وپکار کررہے ہیں کاروار انکولہ کی رکن ...

کاروار میں انکولہ ۔ہبلی ریلوے لائن منصوبےکو جاری کرنےعوامی احتجاج : قومی شاہراہ بند کرنے پر احتجاجی پولس کی تحویل میں

انکولہ۔ ہبلی ریلوے لائن منصوبہ، سرحد علاقہ کاروار میں صنعتوں کا قیام سمیت مختلف مانگوں کو لے کر لندن برج پر قومی شاہراہ کو بند کرتے ہوئے احتجاج کی تیاری میں مصروف کنڑا چلولی واٹال پارٹی کے واٹال ناگراج سمیت 21جہدکاروں کو پولس نے گرفتار کرنے کے بعد رہاکردیا۔