منگلورو: کانکیرے کے کنوؤں میں پٹرول کے ذرات : ایک دن کے لئے پٹرول بنک بند

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th November 2018, 8:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو :9؍نومبر (ایس او نیوز) دیرل کٹے کے قریب کانکیرےمقام پر کھلے کنوؤں کےپانی میں پٹرول کے ذرات پائے جانے کو لےکر قریب کے دیرل کٹے پٹرول بنک کو ایک دن کے لئے بند کیاگیا۔

بیلمے گرام پنچایت حدود کے پہلے وارڈ کانکیرے علاقے کے 4کنوؤں کے پانی میں  گزشتہ تین دنوں  پہلے ایندھن کے ذرات پائے گئے تھے۔ کنوؤں کے پانی میں آگ لگائی جائے تو آگ بھڑک کر جلتی رہی۔ وہیں کنوؤں سے 150میٹر دور اونچائی پر ایک پٹرول بنک ہے، اسی پٹرول بنک سے رسا ہوا پٹرول کنوؤں تک پہنچنے کا مکینوں نے شبہ جتایا ہے۔

علاقہ کے عوام کی شکایت پر فائر برگیڈ کے افسران اور انڈین پٹرول تقسیم کار افسر گوتم  جائے وقوع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے گوتم نےکہاکہ پٹرول بنک کی جانچ کی گئی ، یہاں کہیں بھی کوئی خامی نظر نہیں آرہی ہے ۔ افسر کا جواب دیتے  ہوئے بیلمے گرام پنچایت کے نائب صدر بی ایم ستار نے کہاکہ جب تک مسئلہ کی بنیادی وجہ کا پتہ نہیں چلتاہے پٹرول بنک بند رکھنے کی صلاح دی۔

پولس کی موجودگی میں پٹرول اور ڈیزل کا حساب لےکر جمعرات کی دوپہر 1بجے سے بنک بند کیاگیا۔ جمعہ کی دوپہر 1بجےپولس نے گرام پنچایت نمائندوں کے سامنے بنک کی دوبارہ جانچ کرنےکا فیصلہ لیاگیاتھا۔ جمعہ کی جانچ کا فیصلہ کیا ہوا ابھی پتہ نہیں چلاہے۔ جب کہ بنک کے مالک سیتارام شٹی کاکہنا ہے کہ 15برس پہلے بجلی گرنے سے پٹرول بنک کی رٹرننگ وال کو نقصان پہنچا تھالیکن ٹینک کو کوئی نقصان نہیں ہواتھا۔ ہم ہر دن ایندھن کا حساب لیتے ہیں۔ انہوں نے بنک کی طر ف سے  کسی غلطی کا امکان نہیں ہونے کا خیال ظاہر کیا۔  

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...