منگلورو : مسلسل بارش سے کافی جانی ومالی نقصان : حالات سے نمٹنے ضلع انتظامیہ تیار : ڈپٹی کمشنر سینتھل کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2018, 8:31 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو   :14/ اگست (ایس اؤ نیوز)کیرلا سمیت کرناٹکا کے ساحلی علاقوں  میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش جاری رہنے سے دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ لگاتار بارش برسنے سے منگلورو اور بنگلورو قومی شاہراہ  پر پہاڑ کھسک گیا ہے ، جس کی  وجہ سے سواریوں کی  نقل وحمل روک دئیے جانے کے علاوہ بعض مقامات سے  جانی ومالی نقصانات کی جانکاری ملی ہے۔

ڈی سی دفتر میں ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل نے  پریس کانفرنس میں  بارش سے ہونے والے حادثات اور نقصانا ت کی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ  شراڑی اور سنپاجے گھاٹ پر قریب 3جگہوں پر پہاڑ کھسکنے سے قومی شاہراہ پر کافی مٹی آگئی ہے، جس سے شاہراہ تقریباً بند ہوگئی تو بنگلورو اور منگلورو کے لئے متبادل روٹ کا انتظام کیاگیا ۔ اس کے لئے خاص کر چارمڑی گھاٹ کے ذریعے سواریوں کو گزرنے کی سہولت فراہم کی گئی ۔ لوگ کسی طرح کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی رات سے ہی بنگلورو جانے والی سو سے زائد سواریاں ، لاریاں، پرائیویٹ بسیں شراڑی گھاٹ پر کھڑی ہیں، شاہراہ کھلی کرنے کاکام منگل کی شام تک بھی جاری تھا۔

حالات کے پیش نظر  دکشن کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ہدایات  جاری کیں کہ جو لوگ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ عام طورپر دکشن کنڑا ضلع میں جنوری سے اگست تک 2779.9ملی میٹر بارش ہوتی رہی ہے ، مگر امسال اب تک 3564.0م م بارش کی پیمائش کی گئی ہے جو 128فی صد زائد بارش ہونے کی خبر دے رہی ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ابھی تک 11لوگ ہلاک، 11جانور فوت، 1292گھروں کو نقصان ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔ ضلع کی ندیاں بھی خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق اگلے دو تین ایسے ہی حالات جاری رہیں گے۔ جس کے لئے پیشگی اقدامات کئے  گئے ہیں۔ ماہی گیروں سے کہاگیا ہے کہ کوئی بھی سمندر میں مچھلی شکار کے لئے نہ جائیں۔ندیوں کا نظارہ کرنے لوگ نہ جائیں۔ والدین اپنے بچوں کے متعلق بیدار رہیں۔ اگر مزید بارش جاری رہتی ہے تو اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔ ضلع  میںٰ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے 24گھنٹے کام کرے گی ، کبھی بھی کسی وقت کوآفت یا انہونی واقعہ پیش آنے پر فوری طور پر کنٹرول روم نمبر 1077پر جانکاری دینےکی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔