بلاوے کے بغیر وزیراعظم کا پاکستان جانا کیا دیش دروہی نہیں ؟ یوٹی قادرکا مودی اور بی جے پی پر راست حملہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th August 2016, 1:12 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:23/اگست(ایس او نیوز)وزیراعظم نریندر مودی پر راست حملہ کرتے ہوئے ریاستی کابینہ کے وزیر برائے غذائی اجناس اور شہری سپلائی مسٹر یوٹی قادر نے سوال کیا ہے کہ کیا ملک کے وزیراعظم کاکسی بلاوے کے بغیر ، اچانک پاکستان کا دورہ کرنا اور وہاں کھانے کی محفل میں شرکت کرکے ہندوستان لوٹنا کیا دیش دروہی نہیں ہے؟ سابق رکن پارلیمان اور فلم ایکٹریس رمیا کے بیان کی مدافعت کرتے ہوئے یوٹی قادر نے مودی کو راست نشانہ بناتے ہوئے بتایا کہ آج  جو لوگ کسی کے انفرادی بیان کو لے کر احتجاج اور ہنگامہ کررہے ہیں، وہ پہلے خود ملک کے وزیراعظم کا احتساب کریں۔ 

سابق ایم پی اور فلمی ایکٹرس رمیا کے خلاف دیش دروہی کیس درج کئے جانے پر اخبارنویسوں کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے یوٹی قادر نےکہاکہ ملک کے وزیرا عظم خود پاکستان کا دورہ کرتے ہیں اوروہاں کے وزیر اعظم کے پوتے کی شادی میں شرکت کرتے ہیں، کیا بغیر کسی دعوت اورکسی کو اطلاع دئیے بغیرپاکستان جانا صحیح ہے ؟ انہوں نے اخبارنویسوں کو پوچھا کہ اس معاملے پر کسی نے سوال کیوں نہیں اٹھایا، اس معاملے پر کسی نے بیان بازی کیوں نہیں کی، اتنا ہی نہیں ، پاکستان میں منعقدہ متعلقہ پروگرام میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم بھی شریک ہونےکی بات اترپردیش کے ایک وزیر نے کہی تھی مگران پر کسی نے بھی جھوٹا الزام لگانے کا کیس درج نہیں کیا۔ انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ  سچائی معلوم ہونے کے باوجود کسی کی انفرادی بات کولے کر احتجاج کیاجارہاہے۔

یوٹی قادر نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے پوچھا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے پر اورانہیں اچھے لوگ کہنے پر اگر کسی کو دیش دروہی قرار دیا جارہا ہے تو پاکستان تشریف لے جانے والے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ششما سوراج کے متعلق کوئی رائے ظاہر کیوں نہیں کررہا ہے ؟  ملک کی تقسیم کے لئے ذمہ دار قرار دینے والے محمد علی جناح کو ملک کے بزرگ لیڈر ایل کے اڈوانی نے اچھا شخص قرار دیا تو کسی نے بات نہیں کی۔ کیوں ؟۔ترنگا یاترا کرنے والوں کو ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے  مہاتماگاندھی کے قاتل گوڈسے کے متعلق کوئی بات نہیں کرتا، ملک کا ترنگا پرچم صحیح نہیں ہونے کی بات کہنے والے آج ملک بھر میں آزادی کی علامت بنے ترنگا پرچم کو ہاتھوں میں پکڑے گلی گلی ، سڑک سڑک گھوم کر دیش پریم کا اظہار کررہے ہیں، یوٹی قادر نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں کے لوگآپسی بھائی چارگی سے زندگی گزارتے ہیں، یہی دیش پریمی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ دیش پریم کسی کی جائیداد نہیں ہے، ایمنسٹی انٹر نیشنل معاملے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پولس جانچ کررہی ہے، جانچ رپورٹ آنے دیجئے ہرایک سوال کا جواب دیا جائے گا۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے یوٹی قادر نے بتایا کہ نوجوانوں کے جذبات کا استحصال کرتے ہوئے انہیں تقسیم کئے جانے سے ہی پروین پجاری، ہریش راجو موگویر جیسے معصوموں کا قتل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف نعرے بازی کوئی بھی برداشت نہیں کرےگا، جو بھی ہندوستانی ہے وہ ایسے نعرے نہیں لگائے گا۔ اُلال بلدیہ کے کمشنر کے تبادلے کےمتعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سےمقامی رکن اسمبلی ہونےکے ناطے انہیں کچھ بھی اطلاع نہیں دی گئی تھی ، اس سلسلے میں میرا اعتراض ہونے کی بات ضلعی انتظامیہ کے سامنے کرنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...