منگلورو قریشی پر ٹارچر اور پی ایف آئی پر لاٹھی چارج کے معاملے میں اچانک یو ٹرن؛ کانگریس لیڈران نے لگایا وزراء کو بدنام کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st April 2017, 12:48 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:20/اپریل(ایس اؤنیوز) قریشی پر مینگلور پولس کے ہاتھوں تھرڈ ڈگری استعمال کرنے اور احتجاج کرنے والے پی ایف آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج کرنے کے بعد گذشتہ روزیونائیٹیڈ مسلم فرنٹ نے اعلان کیا تھا کہ 2/ مئی کو مینگلور چلو پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں 60 اداروں کی جانب سے 25 ہزار سے زائد لوگ شرکت کریں گے اور قریشی پر ہوئے ظلم پر انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ لیڈران نے الزام لگایا تھا کہ ضلع میں 4لاکھ مسلم رائے دہندگان کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرنے والے  مسلم لیڈران ملت پر ہونے والے ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھار ہے ہیں، انہوں نے اس بات کا بھی الزام لگایا تھا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت ہونے کے باوجود مسلمانوں پر ظلم وستم ہورہا ہے اور ضلع جنوبی کینرا کے کانگریسی لیڈران خاموش ہیں۔ مگر اب اس معاملے نے اچانک یو ٹرن لے لیا ہے۔ اور کانگریس نے آج پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے کچھ مسلم لیڈران پر اپنے ہی وزراء اور لیڈران کی بے عزتی اور توہین کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مینگلور پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے کانگریس سے تعلق رکھنے والے ضلع پنچایت ممبران ایم ایس محمد اور شاہ الحمید نے کہاکہمختلف موقعوں پر اعلیٰ عہدوں پر فائز رہتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے والے ہی آج وزراء اور لیڈران کی ہتک اور توہین کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سی سی بی پولس کے ذریعے احمد قریشی پر ہونے والے ظلم کے بہانے کانگریس پارٹی کے ہی چند لوگ ریاستی کابینہ کے وزراء رماناتھ رائی اور یوٹی قادر اور پارٹی لیڈران پر الزام تراشی کرتے ہوئے ان کی توہین کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رماناتھ رائی کی  سیکولر فکر کیاہے  یہ سبھی کوپتہ ہے، اقلیتوں کے متعلق انہیں جو فکر ہے وہ سب جانتے ہیں، اقلیتوں پر جب بھی ظلم ہواہے انہوں نے مضبوطی کے ساتھ آواز اٹھائی ہے ، یو ٹی قادر بھی اپنے وزارت کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے بہترین کام انجام دے رہے ہیں، کچھ لوگوں کو ان کی عوام میں مقبولیت  اور ترقی سے حسد ہورہاہے اسی لئے ان کو غلط طورپر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کانگریسی لیڈران کے مطابق جہاں تک احمد قریشی کا معاملہ ہے ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کے سپرد کی ہے، جانچ کے بعد پتہ چلے گا کہ سچائی کیا ہے۔ لیکن کچھ لوگ احمد قریشی کی صحت میں سدھار کے بجائے بگاڑ چاہتے ہیں، اور اسی کے ذریعے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش  کررہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں نائب میئر رجنیش ، ششی دھر ہیگڈے ، کارپوریٹر نوین ڈیسوزا، پارٹی لیڈران سنتوش کمار برکے وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...