منگلورو:احمد قریشی معاملہ :سی آئی ڈی کی ٹیم دوبارہ جانچ کے لئے شہر پہنچی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th May 2017, 3:31 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:28/مئی (ایس اؤنیوز)قتل کی کوشش کئے جانے والے معاملےمیں ملزم گردانے گئے احمد قریشی پر پولس ظلم کے الزام کی جانچ کر رہی سی آئی ڈی کی ٹیم 25اور26مئی کو منگلورو پہنچ کر دوبارہ تفتیش کرنےکی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔

25مئی کی صبح شہر پہنچی سی آئی ڈی ٹیم قریشی سمیت گواہوں سے بھی پوچھ تاچھ کی۔ اس موقع پر قریشی نے جن مقامات کی نشاندہی کی تھی سی آئی ڈی کی ٹیم نے ان مقامات کا معائنہ بھی کیا۔ اسی دوران سی آئی ڈی نے ان جگہوں کی بھی وڈیو ریکارڈنگ کی جہاں قریشی کو پولس نے خفیہ طورپر چھپا کررکھا تھا، یعنی قریشی نے سی آئی ڈی افسران کو سومیشور بیچ کے قریب ایک گھر اور ننتور کے فلاٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں دکھایا تو سی آئی ڈی افسران نے دونوں جگہوں کی وڈیو ریکارڈنگ کرنے کی جانکاری قریشی کے وکیل دنیش ہیگڈے نے دی۔ اسی طرح انہوں نے بتایا کہ معاملے کو لے کر حقوق انسانی کمیشن بنگلورو کی طرف سے بھی سنیچر کو احمد قریشی ، اس کے بھائی نوشاد اور دیگر دو گواہوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔