منگلورو:مرکزی حکومت کے 3سالہ کارنامے چرب زبانی سے تشہیر ہورہے ہیں:بی رماناتھ رائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th May 2017, 5:21 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:27/مئی (ایس اؤنیوز)نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت صرف رنگین وعدوں ارادوں میں ہی لوگوں کو بے وقوف بناکر تین سالہ اپنے دورحکومت کی منہ میاں مٹھو بن رہی ہے جب کہ عملی طورپر میدان سب خالی ہونےکا دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی نے خیال ظاہر کیا۔

دکشن کنڑا ضلع دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یو پی اے حکومت نے جب جی ایس ٹی جاری کرنےکی بات کہی تو یہی بی جے پی نے اس کی مخالفت کی ، اور اب این ڈی اے سرکار کا چیخ پکار کرنا کہ ہم ہی اس کو جاری کررہے ہیں احمقانہ بات ہے ۔ آدھار کارڈ کے متعلق بھی شکایات پیش کی گئی تھیں، لیکن اب سب کے لئے آدھار ضروری بن گیا ہے ، یو پی اے حکومت نے جتنے منصوبہ جات کو ملک کی خدمت سمجھتے ہوئے جاری کیا تھا اس وقت کی حزب مخالف این ڈی اے اس کی مخالفت کی تھی ، اب برسراقتدار آنے کے بعد یو پی اے حکومت کے منصوبوں کو ہی نافذ کرتے ہوئے اپنا نام چسپاں کررہی ہے۔ مرکزی حکومت نے 500اور1000کے نوٹوں پر پابندی عائد کرکے 6 مہینے گزرگئے ابھی تک پیداوار میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے ، سب کچھ زوال کی طرف گامزن ہے ، ترقی کے بڑے بڑے دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں، کشمیر کا مسئلہ بھی یوں ہی باقی ہے ، نوٹ پابندی سے نکسلزم ختم ہونے کا دعویٰ کیا گیا ، جب کہ سچائی یہ ہے کہ اس بیان کو جاری ہوئے تین دن بھی نہیں گزرے نکسلوں نے وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے 25سی آر پی ایف نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ گائے کے نام پر فرقہ وارانہ فسادات پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ، غذااور لباس کا مسئلہ پیش کرتے ہوئے غربت، بھوک ، بے روزگاری ، جیسے سنگین اور سچے مسائل کو پس پردہ کیا جارہاہے ۔

ملک میں جن ریاستوں میں غیر بی جے پی کی حکومتیں ہیں خاص کر کرناٹک کے تعلق سے مرکزی حکومت سوتیلا سلوک اپنا رہی ہے۔ خشک سالی کا معاوضہ ، مہا دائی ندی منصوبہ، پانی تقسیم کاری کا معاملےمیں مرکزی حکومت نے کرناٹک کو لازمی طورپر نظرانداز کیا ہے۔ مرکزی حکومت دلتوں، مزدوروں اور عورتوں کی مخالفت میں کام کررہی ہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جے آر لوبو، مئیر کویتا سنیل، نائب میئر رجنیش، ابراہیم کوڑیجال ، سریش بلال، بی ایچ قادر، ششھی دھر ہیگڈے ، اشرف، ہری ناتھ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...