منگلورو ہوائی اڈے سے حج زائرین کی پروازوں کا آغاز : کابینہ وزیر ضمیر احمد خان کی زائرین سے دعا کی درخواست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st July 2018, 8:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو :21/جولائی (ایس اؤ نیوز) منگلورو وہوائی اڈے سے حج کو جانے والے زائرین کو ریاستی کابینہ کے وزیر ضمیر احمد خان نے آج سنیچر کو بجپے انصار اسکول کے صحن سے انہیں وداع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مبارک سفر کے دوران ملک اور ریاست کی بہتری و ترقی اور ملک کے ہندو ، مسلم ، عیسائی ، سکھ سمیت تمام باشندوں کے درمیان بھائی چارگی ، آپسی رواداری کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے دعا کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے بار بار حج جانےو الوں کو صلاح دیتے ہوئے کہاکہ کئی مسلمان ایسے ہیں جو غربت کی وجہ سے حج کی خواہش کے باوجود زیارت نہیں کرسکتے، دھن دولت والے لوگ بار بار حج کرنے کے بجائے ان غریب مسلمانوں کو حج پر بھیجنے کے لئے تعاون کریں تو کارثواب  پائیں گے۔

تقریب میں بات کرتے ہوئے شہری ترقیاتی وزیر یو ٹی قادر نے ملک میں بہترین اور خیر سگالی والے سماج کی تعمیر کے لئےدعا کرنے کی  زائرین سے درخواست کی۔ اُڈپی ضلع کے قاضی پی ایم ابراہیم مسلیار بیکل نے بھی حج کی اہمیت پر بات کی۔ اور حج زائرین کے درمیان دستاویزات کی تقسیم کی۔ مہمان خصوصی کے طورپر منگلورو حج نگراں کمیٹی کے صدر وائی کے محمد کوئیں ، ودھان پریشد کے رکن بی ایم فاروق، سابق رکن اسمبلی محی الدین باوا، حج کمیٹی کے ممبر ابوبکر ، سنٹرل کمیٹی کے صدر کے ایم مسعود ، سابق اعلیٰ پولس آفیسر جی اے باواسمیت کئی ذمہ داران شریک تھے۔ حج کمیٹی کے نگراں افسر سرفراز خان سردار نے استقبال کیا۔

امسال منگلورو ہوائی اڈے سے کل 431 زائرین حج کی زیارت کے لئے اڑان بھریں گے، جس میں آج 144زائرین کی پہلی بیچ کو وزیر موصوف نے  ہری جھنڈی دکھائی۔ اسی طرح اتوار کو 144،پیر کو 143زائرین حج کے لئے ہوائی جہاز کے ذریعے روانہ ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...