منگلورو: مسافر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرنے والے بس کنڈیکٹر کی نعش دستیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th September 2016, 12:23 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/ستمبر (ایس او نیوز) تین دن کی تلاش کے بعد 42 سالہ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کنڈیکٹر دیوداس کی لاش اس مقام سے دو کلو میٹردور پائی گئی، ماہر غوطہ خوروں اور فائر اینڈ ایمرجنسی سرویسیس کے اہلکاروں نے آج دوپہردیوداس کی لاش کو پایا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہےکہ بس کنڈیکٹراورایک خاتون مسافر کے درمیان  ٹکٹ کے باقی پیسے واپس دینے کے موضوع پر ایک سو او رپانچ سو روپے کے نوٹ کا تنازعہ کھڑا ہواتھا دیوداس کا کہنا تھا کہ خاتون نے سو روپئے دئے، جبکہ خاتون کا کہنا تھا کہ اُس نے پانچ سو روپئے دئے۔ان دونوں کا جھگڑا کباڈا پولس تھانہ تک گیا۔ جس نے ان دونوں میں مفاہمت کروائی۔

اسی دوران دیوداس کے بیٹے پون نے کباڈا پولس پراپنے والد کی بے عزتی کرنے کا الزام لگایا جس کا ۲۲ سال کی سرویس میں بہترین ریکارڈ رہا ہے۔ دیوداس نے گذشتہ سال بیسٹ کنڈیکٹر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ کباڈا پولس نے اس الزام کی تردید کی اور کہا کہ اس نے دونوں کے درمیان دس منٹ کے اندر مفاہمت کرائی تھی۔ اس دوران خبر ملی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولس بھوشن گلاب رائے نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس سی بی ویدا مورتھی سے خواہش کی ہے کہ کباڈا پولس کے خلاف الزامات کی جانچ کی جائے۔

 

 

 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔