منگلوروکے سمندر میں ماہی گیر کشتی ڈوب گئی۔8مچھیروں کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th December 2018, 6:06 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو11؍دسمبر(ایس او نیوز) منگلورو کے قریب سمندر میں ’مدر انڈیا‘ نامی ایک ماہی گیر ٹراولر بوٹ غرقاب ہوگئی ، مگر خوش قسمتی سے اس پر موجود تمام8ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔

پتہ چلا ہے کہ منگلورو کی قدیم بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی یہ بوٹ چار روز قبل سمندر میں ماہی گیری کے لئے نکلی تھی۔اورگہرے سمندر میں 50تا60 کیلو میٹرکے فاصلے پر ماہی گیری کے دوران کشتی کے انجن میں تکنیکی خرابی پیداہوگئی۔اس کے بعد کشتی میں موجود ماہی گیرو ں نے مدد طلب کی توقریبی علاقے میں ماہی گیری کررہی دیگر تین تا چار کشتیوں نے آگے بڑھ کرمشکل میں پھنسے ہوئے تملناڈو کے ماہی گیروں کو ’سہارا‘ نامی بوٹ میں منتقل کیا۔ بقیہ کشتیوں نے بگڑے ہوئے انجن والی کشتی’مدرانڈیا‘ کو کنارے تک کھینچ کر لانے کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہے اور وہ کشتی سمندر میں غرقاب ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...