منگلورو :19/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ٹرافک کنٹرول کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گھر لوٹتے ہوئے شراب کے نشہ دھت ہوکر اپنا کنٹرول کھویا ٹرافک پولس عملہ کا راستے پر ڈانس کرنے کا واقعہ شہر کے لال باغ کے قریب پیش آیاہے۔
یونیفارم میں ملبوس ٹرافک پولس نشہ میں دھت ہوکر راستے پر ادھر ادھر جھولتے والی وڈیوکلپ سوشیل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہیں۔ نشہ میں دھت پولس عملہ پانڈیشور ٹرافک پولس تھانہ کا بتایا جارہاہے۔ نشہ میں دھت پولس عملے نے راستے پر جھولتے دیکھ کر کئی لوگوں نے اس کو کنارے لاکر بٹھانےکی کوشش بھی کی مگر ناکام رہے۔ اسی طرح جھولتے ہوئے وہ دیکھا گیا۔ اسی طرح راہ گیروں کو مفت میں تماشہ دیکھنے کو ملا۔