منگلورو: اگلے 2ہفتوں میں ہوائی اڈے پر نماز کے لئے سہولت فراہم ہوگی : ڈائرکٹر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th March 2017, 8:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:20/مارچ(ایس اؤ نیوز) منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے (ائیرپورٹ) کے ذریعے بے شمار مسلمان ملک اور بیرون ملک کا سفرکرتے ہیں،ہوائی اڈے پر مسلمانوں کو نماز کے لئے جگہ مختص کرتےہوئے انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے ائیرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے قدم اٹھائے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

ریاستی کابینہ کے وزیر برائے پرائمری اور ہائی اسکول تنویر سیٹھ نے 16فروری کو ائیرپورٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر کو خط لکھتےہوئے اس سلسلے میں اقدام کرنے کو کہا تھا۔ اسی کے تحت اتھارٹی نے ہوائی اڈے کے اندر نماز کے لئے سہولت مہیا کرنے کا اقدام کررہی ہے، جب کہ بنگلورو کے بین الاقوامی کیمپے گوڈا ہوائی اڈے پر اتھارٹی نے اس کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔ اس سلسلے میں اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے اتھارٹی کے ڈائرکٹر رادھا کرشنا نے کہاکہ موصوف وزیر صاحب نے اس طرف توجہ دلائی تھی ، اگلے دو ہفتوں میں نماز کے لئے سہولت فراہم کئے جانے کی بات کہی۔

مسلمانوں پر پانچ وقت کی نماز فرض ہے ، منگلورو ہوائی اڈے کے ذریعے روزانہ سیکڑوں مسلمان ملک اور بیرون ملک کے مختلف مقامات کے لئے سفر کرتےرہتے ہیں، لیکن وقت پر نماز ادا کرنے کے لئے یہاں کوئی مناسب سہولت نہیں تھی ، اس سلسلے میں وزیر تنویرسیٹھ نے اتھارٹی کو توجہ دلائی ، اور اتھارٹی نے اس پر مثبت انداز میں کام کرتے ہوئے نماز کے لئے جگہ مختص کرنے کی طرف قدم بڑھایا ہے، تو شہر کی معزز شخصیات، لیڈران اور علماء حضرات نے وزیر موصوف اور اتھارٹی کے ڈائرکٹر دونوں کا شکریہ اداکیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...