کنّور میں نئے ائیر پورٹ کی شروعات سے کیا منگلورو ہوائی اڈہ متاثر ہوگا ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th December 2018, 1:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے | ملکی خبریں |

منگلورو:13/ڈسمبر (ایس او نیوز) ریاست کیرلا کے کنور میں 9ڈسمبر کو چوتھا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ہواہے۔ منگلورو سے 180کلومیٹر دور اس نئے ائیر پورٹ کے کام کرنے سے قریب کے ہوائی اڈوں کے مسافروں میں کمی  کو لے کر تشویش کا ہونا فطری بات ہے ۔ اس پس منظر کو لے کر نیا کنور ائیر پورٹ  کا منگلورو ائیر پورٹ کے ساتھ کس حد تک مقابلہ آرائی ہوگی اس تعلق سے کنور ائیر پورٹ کے مینجنگ ڈائرکٹر وی تلسی داس اور منگلورو ائیر پورٹ کے ڈائرکٹر وی وی راؤ کے خیالات کیا ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ ان دونوں کے خیالات کو  کنڑا روزنامہ اودیوانی کے شکرئے کے ساتھ  یہاں پیش کیا جارہاہے۔

منگلوروائیرپورٹ کے ڈائرکٹر وی وی راؤ کا کہنا ہے کہ کنور ائیر پورٹ سے منگلورو ہوائی اڈے کو نقصان نہیں ہوگاالبتہ بہت قریب کے کالیکٹ ائیرپورٹ کو جانے والے مسافر کنّور کا رخ کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ  ملک میں 20سے 25فی صد ہوائی جہاز کے مسافروں میں اضافہ ہونے سے  نئے ہوائی اڈوں کے قریب ہونے سے اطراف کے ائرپورٹوں کو  نقصان  نہیں پہنچے گا ، ہمارے پاس کنکشن روڈس اور ریلوے کی سہولت بہتر ہونے کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں کمی ہونے کے امکانات نہ کے برابر ہیں۔ 2020 تک منگلورو ہوائی اڈہ نئی سہولیات سے آراستہ ہوکرمسافروں کے لئے  زیادہ پُر کشش ہوگا۔ ہوائی اڈے کی توسیع کا کام شروع ہوچکاہے۔مسافروں کو  آئندہ کی ضروریات پورا کرنےوالی  سہولیات ہمارے پاس بھی موجود رہیں گی۔

ڈائرکٹر وی وی راؤ  نے مزید بتایا کہ مسافروں کی طرف سے دی جانے والے ریٹنگ  کے مطابق ہمارا ہوائی اڈہ ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ مگر ریٹنگ کی کارروائی صرف دو مرحلوں تک ختم ہوتی ہے ، تیسرے مرحلے کی کارروائی ڈسمبر میں تکمیل کو پہنچے گی۔ اس کے جب نتائج سامنے آئیں گے تو منگلورو کا ہوائی اڈہ ایشا ء کے  بہترین ہوائی اڈہ کے طورپر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

ڈائرکٹر وی وی راؤ کے مطابق فی الوقت مینگلور ائرپورٹ سے روازنہ  30 ہوائی جہاز اڑان بھرتے ہیں، ٹکنیکل مسئلہ کی وجہ سے اڑان میں دیری ہونے کی بات سچ ہے، مگر متعلقہ ائیر لائنس ہی کو اس کی نگرانی کرنی ہوگی، کیونکہ وہ ائیر پورٹ کا مسئلہ نہیں ہے ۔ جدید نیویگیشن کانظام اور انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس )  کی نصب کاری سے گہرے بادلوں یا کم روشنی کے وقت لینڈ نگ کی مشکلات میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منگلورو کے لئے بہت وزنی ہوائی جہازوں کے اڑان کی ضرورت نہیں ہے ، ہم بھی زیادہ تر گلف کے مسافروں پر ہی منحصر ہیں، وہاں کے لئے اے 320ائیربس جیسے ہوائی جہاز بہت ہی مناسب ہیں، ان کی اڑان کے لئے موجودہ 2450میٹر کے رن وے کافی ہیں۔ اب گلف ممالک کو زیادہ  خدمات دینے کے لئے رن وے پر ہوائی جہازوں کے اُڑان کے  نظام کی قوت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے پر رات کے اوقات میں مسافروں کے آرام کے لئے کمروں کی تعمیر کی جائے گی ،اسی طرح منگلورو ائیر پورٹ کا الگ سے ویب سائٹ اور ایپ بھی تشکیل دینےکی بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کی ہوائی کمپنیوں کی خدمات کے لئے ہم نے بھی منظوری مانگی تھی ابھی تک نہیں ملی ہے۔ آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی وجئےواڑہ کے لئے بھی بیرونی ممالک کے ہوائی جہازوں کی اڑان کے لئے اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ان حالات میں کنور کے لئے یہ منظوری دی جاتی ہے تو توقع ہے کہ منگلورو کو بھی ملے گی۔ فی الحال ہمارا ہوائی اڈہ بیرونی کمپنی کے مطابق ہے ۔ منظوری کا فیصلہ مرکزی حکومت کا ہوتاہے۔

اُدھر کنور ائیر پورٹ کے مینجنگ ڈائرکٹر تلسی داس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کیرلا کے شمالی ملبار کے لئے ہوائی اڈے کی مانگ کئی دہوں سے کی جارہی تھی ۔

ڈاکٹر تلسی داس نے بتایا کہ کنورائیرپورٹ کی وجہ سے قریب کے ہوائی اڈوں میں مسافروں کی تعداد میں کچھ کمی ہوسکتی ہے۔ خاص کر  کالیکٹ  یا منگلورو ائرپورٹ متاثر ہوسکتے ہیں۔ مگر یہ سب وقتی ہے، تروننت پورم کے بعد کوچی اس کے بعد کالیکٹ اور اب کنور میں  ہوائی اڈے کا قیام ہواہے۔  ان کے مطابق فی الحال کیرلا کے تینوں ہوائی اڈوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہی ہواہے کمی نہیں ہوئی ہے۔

تلسی داس نے بتایا کہ سفرکی سہولیات میں جس طرح اضافہ ہوا ہے،  اسی کے مطابق مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا  ہے ، گھر کے قریب ائیر پورٹ ہوتو سفر کی خواہش بھی فطری ہے، اس طرح جب بھی نئے ائیر پورٹ کا قیام ہوتاہے تو قریب کے ہوائی اڈے اس کو ایک چیلنج نہ سمجھیں۔  کنور ائیر پورٹ کی شروعات کے ساتھ ہی  منگلورو ائرپورٹ کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ اسے ایک چیلنج کے طور پر نہ لیں بلکہ اسے  ترقی کا ایک موقع مان کرلیں۔ اس ائیر پورٹ کی وجہ سے کرناٹکا اور کیرلا آنے والے بیرونی سیاحوں کی تعدا د میں اضافہ ہوگا۔ اب تک سیاح بنگلورو یا منگلورو پہنچ کر راستوں کے ذریعے مڈکیری پہنچتےتھے۔ کنور سے مڈکیری صرف 80کلومیٹر دور ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد دوگنی ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق نئے ائرپورٹ سے  دونوں ریاستوں کے تجارتی لین دین کو مزید فروغ ملے گا۔

ہم دبئی ، ابوظہبی ، شارجہ ، بحرین ، سعودی عرب، عمان ،کویت جیسے ممالک سے زیادہ مسافروں کی امید لگائے ہوئے ہیں۔ سنگاپور، ملیشیا کو بھی ہوائی خدمات دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ بیرونی ممالک کے ہوائی کمپنیوں کی خدمات کے لئے بھی منظوری کے لئے پیش کش کی گئی ہے۔ پچھلے پانچ چھ برسوں میں ہوائی سیاحوں میں 20فی صد اضافہ ہونے سے جنوبی ہندوستان کے تمام میٹرو شہروں کے لئے خدمات شروع کریں گے۔ گوائیر، انڈیگو والے حیدرآباد ، بنگلورو ، چنئی ، تروننت پور، ہبلی کے لئے اڑان بھریں گے ۔ ائیر انڈیا ایکسپرس والے ابو ظہبی ، ریاض ، دوحہ ، شارجہ کو بھی خدمات مہیا کریں گے ، آئندہ سنگاپور ، مسقط کے لئے بھی سروس شروع کی جائے گی۔

تلسی داس نے کہا کہ میرے خیال میں منگلورو ائیر پورٹ کو ترقی دینے کے لئے رن وے کی لمبائی کی توسیع کرنی ہوگی، اس کے لئے زمین ہے یا نہیں  مجھے جانکاری نہیں۔ منگلورو بین الاقوامی ائرپورٹ کو گھریلو ہوائی خدمات کے لئے بھی بہتر مواقع میسر ہیں۔ ایک بہتر ائیرپورٹ کے طورپر ابھرنا ہے تو خاص کر اس بات کی طرف توجہ دینی ضروری ہے کہ  مسافر جب ہوائی اڈہ پہنچے تو اس کو اطمینان و سکو ن ملے ۔ ایک مرتبہ جو مسافر ہوائی اڈہ آتا ہے تو اس کو باربار آنے کا من کرنے والا ماحول ہونا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...