منگلورو:6/مئی (ایس اؤنیوز)پولس ظلم کا شکار ہوکر وینلاک اسپتال میں زیر علاج احمد قریشی کو منگلورو کی 6ویں زائد سیشن عدالت نے ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت نے 1الاکھ روپئے کے بانڈ اور مہینہ میں تین مرتبہ مقامی پولس تھانے میں حاضری اور جانچ میں تعاون دینے کی شرط کے ساتھ منصف پُٹرنگا سوامی نے ضمانت کو منظور کیا ہے۔ عدالتی حکم نامے کے تحت احمد قریشی کو مہینے کی 1،10اور20ویں تاریخ کو مقامی پولس تھانے میں حاضری دینا ہے۔ اور اگر وہ پاسپورٹ رکھتا ہے تو پولس تھانے میں پاسپورٹ کو جمع کرنےکی ہدایت دی گئی ہے۔
سورتکل قریب کے مکین پرکاش پجاری قتل کوشش معاملے میں احمد قریشی کو پولس نے گرفتارکیا تھا۔ قریب 6دنوں تک غیر قانونی طورپر قید میں رکھتے ہوئے ظلم ڈھانےکی وجہ سے اس کے دونوں گردے ناکارہ ہونے کا خاندان والوں نے الزام لگایا تھا۔ خیال رہے کہ قریشی پر ہوئے مبینہ پولس ظلم کے خلاف دکشن کنڑا ضلع بھر میں احتجاج اور دھرنا وغیرہ کئے گئےتھے۔