منگلورو میں گانجہ سپلائی کرنے کے الزام میں 8 طلبا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2019, 8:45 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:13؍جنوری (ایس او نیوز) شہر کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم طلبا اور عوام کو گانجہ سپلائی کرنےکےالزام میں منگلورو سی سی بی پولس اور اکنامک اینڈ نارکوٹک کرائم پولس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کیرلا سے تعلق رکھنے والے 8نوجوانوں کو گانجہ سمیت  گرفتارکرلیا ہے۔

گرفتارشدگان کی شناخت کیرلا کے کولم ضلع کریپر دیہات کے رہنے الے اکشیا کے  پرساد(22)، کنور کے نمیل (21)،امیت شری وتسن (21)، اشوین (21)، آکاش ایس نائر (23)، اکشئے (22)، محمد امیر (22) اور منگلورو کے جعفر(22) کی گئی ہے، یہ سبھی ملزمین  مینگلور کے کدری میں مقیم تھے۔ پتہ چلا ہے کہ ان میں 7 طلبا شہر کی دو انجنئیرنگ کالج میں زیر تعلیم ہیں تو ایک فزیوتھراپی کالج کا متعلم ہے۔

شہر کے مورگن گیٹ کے قریب والے میدان میں عوام اور طلبا کو گانجہ بیچنے اور گانجہ پینے کی مصدقہ خبر پرسی سی بی پولس اور اکنامک اینڈ نارکوٹک پولس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان سے 12ہزارروپئے مالیت کا 500گرام گانجہ، 8موبائیل فون، 4050روپئے نقد اور دو بائک ضبط کرلئے گئے ہیں۔ ضبط شدہ اشیاء کی کل مالیت 1،69،050روپئے بتائی گئی ہے۔ کارروائی میں سی سی بی کے انسپکٹر شانتارام، اکنامک اینڈ نارکوٹک کرائم تھانہ کے انسپکٹر رام کرشنا اور سی سی بی کے پی ایس آئی کبال راج سمیت عملہ شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...