منگلورومیں لڑکی کے ساتھ بینک مینجر کی زبردستی تصویر کھینچ کربلیک میل کرنے والے 7ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2016, 10:05 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:۲۶/ستمبر (ایس او نیوز(ایک بینک مینجر کو بند کمرے میں لڑکی کے ساتھ دکھا کر بیلک میل کرنے والے7 ملزموں کو  منگلوروسٹی پولس نے گرفتارکرلیا ہے ، گرفتار شدگان کی سب کے سب 20تا 24سال کی عمروالے  ہیں۔

گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت شریجیت کوناجے (20)، اویناش کوناجے (21)، سچن پچناڑی (21)، رنجیت شٹی کتار (22) ،یتیش پجاری کتار(24)، نتین دیرلکٹے (21)اور تروپتی (21)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  پولس نے ملزموں سے 2500روپئے نقد اور دو چک ضبط کرلئے ہیں۔

متعلقہ بینک مینجر شہر کے مناگڈے کی ایک رہائشی کامپلکس میں رہائش پذیر ہے ۔ بینک مینجر کے مطابق کچھ ہفتہ کامپلکس خالی کرنےو الی شلپا نے 17ستمبر کو مجھ سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ اس کی ایک رشتہ دار تروپتی کو بینک امتحانات کے سلسلے میں کچھ ٹیوشن دے۔ تو میں نے شلپا سے کہا کہ تروپتی کو بینک بھیج دیں، مگر شلپا نے کہاکہ وہ ظہرانے کے وقت گھر پر بھیج  دے گی ۔ ظہرانے کے وقت یعنی 1بجے تروپتی بینک مینجر کے گھر پہنچی ، 10 منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ 6افراد پر مشتمل ایک گروہ نے ان کے گھر کا دروازہ باہر سے بند کرکے قفل لگادیا۔ انہوں نے بینک مینجرکو مجبور کیا کہ وہ لڑکی کے ساتھ تصویر نکالنے دے ، تو انہوں نے تصویر اور وڈیونکالی۔ پھر اس کے بعد انہوں نے بینک مینجرکو اپنے مطالبات پورا کرنے کی مانگ رکھتے ہوئے  بلیک میل کرنا شروع کیا۔ انہوں نے دباؤ ڈالا کہ وہ دو خالی چک پر دستخط کرے اور مینجر کے پاس موجود 2500روپئے چھین لئے۔ اس کے بعد مینجر کے دستاویزات لے کر بائک کے ذریعے وہاں سے فرار ہوگئے ۔ تھوڑے دنوں بعد مینجر کو بیلک میل کرنے والے گروہ نے فون کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں اور رقم چاہئے۔ لیکن مینجر نے رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ وہ پولس تھانہ میں شکایت کرے گا۔ اس کے بعد انہوں نے فون نہیں کیا۔ مگر بینک مینجر برکے پولس تھانہ جاکر شکایت درج کی۔ ایک خصوصی ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے تروپتی اور 6ملزموں کو گرفتار کیا ہے ، شلپا کے خلاف ابھی ایکشن لینا باقی ہےجو اسوقت اپنے پیر میں فراکچر ہونے کی وجہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولس اُدئیے نایک نے بتایا کہ ملزموں میں سے شریجیت تلپاڑی حدود میں چین چھیننے ، اُلال میں موبائیل چوری اور بندر میں چوری کے کیس میں ملوث ہے۔ دیگر ملزمان کے متعلق بتایا گیاہے کہ ماضی میں وہ کسی کرائم معاملے میں ملوث نہیں ہیں۔ ملزموں کے خلاف پولس نے ڈکیتی کا کیس درج کرلیا ہے۔

 

:SahilOnline Coastal news bulletin in URDU dated 26 September 2016

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...