194اوقاف جائیدادوں کی تفصیل کرناٹکا گزٹ میں شامل : مساجد، مدارس، درگاہیں اب اوقاف کی جائیداد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th February 2017, 2:04 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:27/فروری    (ایس او نیوز)سرکاری اور نجی زمینا ت پربغیر سروے کے یوں ہی باقی رہنے والی منگلورو تعلقہ کے 112اداروں کی 194وقف جائیدادکی تفصیل ’’ کرناٹکا گزٹ ‘‘ میں شائع کی گئیہے۔

کرناٹکا ریاستی اقلیتی فلاح وبہبود ، حج اور اوقاف دفتر کی جانب سے وقف قانون 1995دفعہ 5(2)کے تحت تعلقہ کی قریب 75،95،75ایکڑ زمین کا سروے کیاگیا تھا، جس کی تفصیلات کرناٹکا وقف بورڈ کی طرف سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد کرناٹکا کے گزٹ میں مصدقہ طورپر شائع کیا گیا تھا۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ جن زمینات کی آرٹی سی نہیں ہوئی تھی اب ان زمینات کی آرٹی سی دستیاب ہوگی۔

سال 1968میں دکشن کنڑا ضلع کی سیکڑوں اوقاف جائیداد کا سروے کئے جانے کے بعد اب تک کوئی سروے نہیں کیا گیا تھا۔ اس کو دیکھتے ہوئے محکمہ اوقاف نے اوقاف جائیداد کے سروے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں جس پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے دکشن کنڑا ضلع کے محکمہ اوقاف نے سروے کرکے اوقاف کی زمینا ت کو مصدقہ طورپر رجسٹریشن کی کوشش کی تھی اس کا پھل اب مل رہاہے، جو ایک واقعی قابل ستائش  کام ہے۔ اس طرح مساجد، مدارس، درگاہیں اوقاف کی جائیداد میں شمار کی جائیں گی ، موصولہ اطلاع کے مطابق ابھی کئی اوقاف جائیداد کا سروے ہونا باقی ہے ، اس کے لئے بھی کوششیں جاری رہنے کی بات کہی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔