منگلورو: ملک میں 1100جن اشودھی مراکز کی شروعات : مرکزی وزیر اننت کمار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd April 2017, 11:04 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:22/اپریل(ایس اؤنیوز)ملک میں غریبوں کو ’’جن اشودھی ‘‘ مراکز کے تحت دوائیاں فراہم کی جارہی ہیں، ابھی تک ملک میں 1100جن اشودھی مراکز شروع کئے جانے کی اطلاع مرکزی حکومت کے وزیر برائے کیمیا اور کھاد ایچ این اننت کمار نے دی ۔

وہ یہاں پردھان منتری جن اشودھی مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ کرناٹکا میں ایسے قریب 200مراکز شروع کئے جائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ دکشن کنڑا کے ایم پی نلین کمار کٹیل نے تیقن دیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے خانگی اشتراک سے دکشن کنڑا ضلع میں 100جن اشودھی مراکز شروع کریں گے۔ جن اشودھی مراکز کی اہمیت جتاتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ ان مراکز میں 650دوائیاں،150انجکشن 70فی صدرعایتی قیمت پر دئیے جائیں گے ۔ انڈین میڈیکل کونسل کو تاکید کی گئی ہے کہ ان دواؤں کا لازماً استعمال کریں۔ بھارت میں ہر سال 2لاکھ کروڑ روپیوں کی دوائیاں تیار کی جاتی ہیں، جس میں سے 216ممالک کو ایک لاکھ کروڑ روپیوں کی دوائیاں برآمد کی جاتی ہیں بقیہ ملک میں استعمال کی جاتی ہیں۔ پروگرام میں دکشن کنڑا کے ایم پی نلین کمار کٹیل نے بھی خطاب کرتے ہوئے ایم پی حلقہ میں کئے گئے ترقی جات کاموں کی تفصیلی جانکاری دی ۔ پروگرام میں ضلع پنچایت کی نائب صدر کستوری پنج، ودھان پریشد کے گنیش کارنیک، بی پی پی آئی کے ڈپوٹی ڈائرکٹر روہیت وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی