میڈیا بند کرے ہر عصمت دری معاملے کی رپورٹنگ: مینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 12:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے جیور میں ہوئے گینگ ریپ کے واقعہ کو لے کر مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے میڈیا پر اس معاملے کو طول دینے کے الزام لگائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی میڈیا ہر ریپ کیس کی رپورٹنگ کرتی ہے جبکہ دیگر کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔دوسرے ممالک کی میڈیا چھیڑچھاڑ اور ریپ جیسے معاملات کو نہیں دکھاتی، ہماری میڈیا کی وجہ سے ہی یہ ساری باتیں لوگوں کے دماغ پر حاوی ہو گئی ہیں۔مینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ ان سب وجوہات سے خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی شرح کو کم کرکے دکھایا جاتا ہے۔ جب خواتین کے خلاف جرائم کااعدادوشمار آتا ہے، توہندوستان کی صورت حال ٹھیک نہیں ہے۔ہندوستان میں جرائم کامعیاربڑھتا جا رہا ہے اور اس میں میڈیا کا بھی قصور ہے۔2012 کے واقعہ کے بعد میڈیانے زیرو ٹلرنس پالیسی اپنائی ہے۔ دیگر ممالک میں میڈیا عصمت دری اور چھیڑکی رپورٹنگ نہیں کرتی ہے، ہماری میڈیا ہر واقعہ کو رپورٹ کرتی ہے، جوکہ درست نہیں ہے۔بتاتے چلیں کہ گریٹر نوئیڈا کے زیور تھانہ علاقے کے سابوتا گاؤں کے قریب گزشتہ بدھ کی رات نصف درجن مسلح بدمعاشوں نے گاڑی میں سوار جا رہے ایک خاندان کے ساتھ لوٹ مار کی تھی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے خاندان کے سربراہ کو گولی مار کر اس کا قتل کر دیا تھا۔ اتنا ہی نہیں کار میں سوار چار خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کئے جانے کی بات بھی سامنے آئی تھی۔بدمعاشوں نے 44 ہزار روپے نقد اور خواتین کے زیورات لوٹ لئے۔متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں نے ان کے ساتھ ہتھیاروں کے بل پر گینگ ریپ کیا۔ پولیس رپورٹ درج کرکے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔متاثرہ خواتین کو میڈیکل جانچ کے لئے ہسپتال بھیجا گیا، واقعہ کے سبب لوگوں میں بھاری غصہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...