ملکھیڑ میں گھر گھر کانگریس مہم :چیف منسٹر سدرامیا اور وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کے ترقیاتی کاموں کی ستائش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2017, 11:51 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ ، 9؍ دسمبر (ایس او نیوز)گرام پنچایت کے سابق صدر راج شیکھر پرانک نے اپنی ملکھیڑ میں گھر گھر کانگریس مہم کے دوران کہا ہے کہ ملکھیڑ میں گھر گھر کانگریس کی مہم شروع ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت چیف منسٹر سدرامیا کی قیادت میں عوام کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے ۔ ریاست بھر میں کئی ایک ترقیاتی کا مکمل ہوچکے ہیں اور کئی ایک جاری ہیں ۔چیف منسٹر نے کئی ایک یوجنائیں اور پروگرام شروع کرکے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ ریاستی وزیر میڈیکل ایجوکیشن و ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل جو حیدر آباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ کے صدر نشین بھی ہیں انھوں نے سارے حیدر آباد کرناٹک کے علاوہ تعلقہ سیڑم میں بھی کئی ایک ترقیاتی کام کروائے ہیں اور ان کی قیادت و رہنمائی میں کئی ایک ترقیاتی کام چل رہے ہیں ۔ اس موقع پر گرام پنچایت کے صدر ناگراج نندور نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس ہی کے سبب سارے ملک کی ترقی ممکن ہوسکی ہے اور آگے بھی ہوگی۔ اس گھر گھر کانگریس مہم کے اہم شرکا میں اشوک بنڈی ، ردرو پلی، گرام پنچایت کے رکن ویر انا سجن شیٹی، روی تیگل تپی، ملپا اربول، کپنا ایم شنکر ہرلیا، ادئے کمار تلکن، دنیش پاٹل، امین الدین گتہ دار ،وسیم اکرم ، عارف اورسمیر شامل ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...