منڈیا ضلع کے ایس پی کو سدرامیا کی لتاڑ درست: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd April 2017, 2:16 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:21/اپریل(ایس او نیوز) منڈیا کے ملولی تعلقہ میں کل بی جے پی کارکنوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی کار کا گھیراؤ کرنے اور انہیں کالی جھنڈیاں دکھانے کی کوشش کے دوران غفلت برتنے والے منڈیا ضلع کے ایس پی کو وزیر اعلیٰ سدرامیا کی لتاڑ کو وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے درست قرار دیا۔ چکمگلور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو بی جے پی کارکن وزیر اعلیٰ کو کالی جھنڈیاں دکھانے جمع ہوئے تھے، ان میں سے اگر کوئی وزیر اعلیٰ پر پتھر برسادیتا تو کیا ہوتا؟۔ اسی لئے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے جو لتاڑ دی گئی ہے وہ اپنی جگہ درست ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں انہوں نے خود منڈیا کے ایس پی سے بات چیت کی ہے اور ساتھ ہی یہ واقعہ جہاں رونماہوا وہاں متعین پولیس افسران کی لاپرواہی کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت دی ہے۔ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد آئی سی یو میں داخل کانگریس کی حالت میں قدرے سدھار کے متعلق اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ انہیں ذمہ داری سے بیان بازی کرنی چاہئے۔ اسی طرح کے من مانے بیانات کی وجہ سے 2013 میں ریاستی عوام نے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھایاتھا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دور اقتدار میں 20حلقوں کے ضمنی انتخابات کروائے گئے ان انتخابات میں بی جے پی نے شراب اور پیسہ پانی کی طرح بہایا۔ اب وہ کانگریس پر بیہودہ الزام لگارہی ہے کہ پیسے کو پانی کی طرح بہاکر کانگریس نے یہ انتخاب جیتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...