جسٹس جینت کی حمایت میں منڈیا وکلاء کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd October 2017, 10:15 AM | ریاستی خبریں |

منڈیا یکم اکتوبر(ایس او  نیوز) الہ آباد ہائی کورٹ تبادلہ یہ ناراضی جتاتے ہوئے مستعفی ہونے والے ریاستی ہائی کورٹ کے جسٹس جینت کی حمایت میں کل ہند وکلاء تنظیم کے کارکنان نے ضلعی عدالت کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا۔ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وکلاء تنظیم کے کارکنان نے کہاکہ جسٹس جینت پٹیل کو گجرات ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بننے کا موقع ہاتھ آیا تھا۔ لیکن یہ موقع سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا۔ جینت کو چیف جسٹس بنانے کے بجائے عبوری و ہنگامی چیف جسٹس بناتے ہوئے انصاف کی مندر میں انصاف کا خون کیا گیا۔ اس کے بعد جینت کو گجرات ہائی کورٹ سے کرناٹک ہائی کورٹ تبادلہ کردیا گیا۔ یہاں کے چیف جسٹس ایس کے مکھرجی کی میعاد کار ختم ہونے کو ہے۔ ان کے سبکدوشی کے بعد سینئرٹی کی بنیاد پر جسٹس جینت کو چیف جسٹس بنایا جانا تھا، لیکن ان کو چیف جسٹس کے عہدہ سے دور رکھنے کی خاطر انتہائی شاطر انداز میں یہاں سے الہ آباد ہائی کورٹ تبادلہ کردیا گیا، جو سراسر ناانصافی ہے، جسٹس جینت نے اپنے ساتھ ہوئے ناانصافی کی مذمت میں استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ استعفیٰ ایک احتجاجی طریقہ کار ہے، ان کے استعفیٰ دینے سے عدلیہ کو کلہاڑی کی ضرب لگی ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے مزید کہا کہ جسٹس جینت کو انصاف کے دائرہ کار میں ملنے والی ترقی کو سیاسی کارندے روک لگارہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی یہ چال سراسر ناانصافی ہے، حق تلفی ہے، انصاف کے تقاضوں کو ملیامیٹ کرنے کی سازش ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔