منڈگوڈ:بجلی کا تار ٹوٹ کر گرنے سے پانچ گائیں ہلاک

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th November 2018, 7:22 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منڈگوڈ 26؍نومبر (ایس او نیوز) یہاں کے ٹبیٹین کیمپ 7میں واقع شمشان کے پاس تالاب میں نہانے والی 5گائیں اس وقت ہلاک ہوگئیں جب ایک بجلی کا تار ٹوٹ کر ان پر گر گیا۔

کہاجاتا ہے کہ جس وقت بجلی کا تار ٹوٹ کر گرا اس وقت تالاب میں 20سے زیادہ گائیں نہا رہی تھیں۔ بجلی کا تار جب ایک گائے پر گرا تو جھٹکے کی وجہ سے وہ تڑپنے لگی اس دوران مزید چار گائیں اس کی زد میں آگئیں۔ اس طرح گائیں ہلاک ہونے سے ان کے مالکان کوہونے والے جملہ نقصان کا اندازہ 3.25 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ تبتی کیمپ میں رہنے والوں کو پالنے کے لئے اعلی قسم کی 30سے زیادہ گائیں دلائی لامہ کی طر ف سے فراہم کی گئی تھیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...