مانچسٹر یونائیٹڈ نے پانچویں بار جیتا انگلش فٹ بال لیگ کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 12:15 PM | اسپورٹس |

لندن،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مانچسٹر یونائیٹڈ نے پانچویں بار انگلش فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔خطابی مقابلے میں ا سوڈن کے ا سٹار فٹ بالر جلاٹن ابراہمووک کے شاندار دو گول کی بدولت مانچسٹر نے ساتھیمپٹن کو 3-2سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ویمبلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خطابی مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 19ویں منٹ میں ابراہمووک کے شاندار گول کی بدولت اپنی ٹیم کو میچ میں 1-0سے آگے کر دیا۔ابراہمووک کے گول( 19منٹ) بعد دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے جارحانہ کھل دکھاتے ہوئے 38ویں منٹ میں 24سالہ جی سی نکشلگارڈ نے ایک اور گول داغ کر مانچسٹر یونائیٹڈ کو مقابلے میں 2-0سے آگے کر دیا۔ہاف ٹائم کے بعد ساتھیمپٹن نے شاندار واپسی کی اور تین منٹ کے اندر ہی دو گول کر دئے۔ساتھیمپٹن کی طرف سے اٹلی کے فارورڈ منولو گبندنی نے 46ویں اور پھر 48ویں منٹ میں بہترین گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لا کھڑا کر دیا اور خطاب جیتنے کی اپنی توقعات کو برقرار رکھا۔گبندنی کا نپولی چھوڑ کر ساتھیمپٹن کے جڈنے کے بعد سے تین میچوں میں ان کی یہ پانچویں گول ہے۔گبندنی کے دہرے دھماکے سے میچ انتہائی دلچسپ ہو گیا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے جیت کو لے کر جدوجہد تیز ہو گئی لیکن میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے اسٹار بننے والے ابراہمووک نے 87ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو 3-2کی برتری دلا دی۔ابراہمووکا کا سیشن کا یہ 26واں گول تھا۔میچ میں اس کے بعد اور کوئی گول نہیں ہوسکا اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے خطاب 3-2سے جیت لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...