کمٹہ میں نوجوانوں پر مشتمل الاتحاد یوتھ کمیٹی کا قیام؛ افتخار شیخ ہوئے صدر اور باشاہ شیخ ہوئے نائب صدر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th January 2017, 2:16 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ  16/ جنوری (سجاد قاضی /ایس او نیوز) کمٹہ کے مختلف علاقوں میں مقیم مسلم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اوراُن میں اتحاد اور بھائی چارگی کو فروغ دینےکی غرض سے  الاتحاد یوتھ کمیٹی کا قیام عمل میں آیا، جس میں جناب افتخار شیخ کو  صدر کے عہدہ پراور باشاہ شیخ کو نائب صدر کے عہدہ پر منتخب کیا گیا۔ 

کمٹہ کے سات آٹھ علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی پائی جاتی ہے، تمام علاقوں کے دو ، دو اور تین تین سرگرم نوجوانوں کو منتخب کرکے اس کمیٹی کی انتظامیہ میں شامل کیا گیا ہے۔بکھرے ہوئے مسلمانوں کو متحد رکھنا، مسلمانوں کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کمیٹی کے ذریعے مسلمانوں میں سماجی، تعلیمی اوررفاعی کام انجام دینا اس کمیٹی کا اہم مقصد ہے، علاوہ ازیں نوجوانوں میں اسپورٹس  کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ کمیٹی میں فی الحال 180 ممبرس ہیں، جبکہ 17 ممبران پر مشتمل ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جن کے نام اس طرح ہیں:

افتحار شریف (صدر)، باشہ شیخ (نائب صدر)، ریاض خان، سلیم قاضی، آصف سوداگر، امین صاحب، رضوان خان، فیروز خان، عابد سید، مختیاربیگ، مدثر پاشا، رشاد قاضی، گلزار احمد، مہتاب شیخ، ضمیر، مظفر صاحب.

کمٹہ جماعت کے سرگرم رکن اور معروف شخصیت جناب محمد محسن قاضی کی صدارت میں آج پیر کو بعد نماز عشائ یہ اجلاس منعقد کیا گیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر منکی جماعت المسلمین کےقاضی مولانا محمد شکیل ندوی اور کمٹہ جامع مسجد کے خطیب مولانا منت اللہ قاسمی موجود تھے دونوں  نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو اتحاد قائم کرنے اور اتفاق کے ساتھ رہنے پر زور دیا ۔ مولانا نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کوسماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اسپورٹس مقابلوں میں بھی حصہ لینے کی تاکید کی۔ مولانا نے سوشیل میڈیا کے ذریعے ہونے والی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ نوجوانوں کو سوشیل میڈیا کا استعمال بے حد سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ الاتحاد کمیٹی کے انعقاد پر اور شہر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے مقصد کے تحت انجام دئیے جانے والے کام کو مولانا نے وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی اور کامیابی کے لئے دعائیں بھی کیں۔اعزازی مہمان کی حیثیت سے کمٹہ جماعت کے سرگرم رکن جناب عبدالملک بستی صاحب نے بھی نوجوانوں کو بیش قیمت نصیحتوں سے نوازا۔

پروگرام کا آغاز مولانا منت اللہ قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ساحل آن لائن کے کمٹہ کے نمائندے محمد سجاد قاضی نے تمام حاضرین اور مہمانوں کا استقبال کیا۔ریاض خان نے پروگرام کی نظامت کی۔امجد شیخ کے کلمہ تشکر پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...