آئی ایس آئی ایس سے رشتہ رکھنے کے شبہ میں کلیان سے ایک شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd July 2016, 8:38 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 23؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹر اے ٹی ایس اور کیرالہ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو پڑوسی تھانے ضلع سے گرفتار کر لیا گیا۔ایک سینئر اے ٹی ایس افسر کے مطابق گرفتارکئے گئے شخص کی شناخت رضوان خان کے طور پر ہوئی ہے۔اسے کل رات تھانے ضلع کے کلیان میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیاہے ۔افسر نے بتایا، چونکہ گرفتاری کیرالہ پولیس نے کی ہے، اس لیے ہم لوگوں کے پاس بہت زیادہ تفصیلات نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خان آئی ایس آئی ایس کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے لیے مبینہ طور پر ذمہ دارتھا۔تبدیلی مذہب سے منسلک مسائل کو لے کر کیرالہ میں اس کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایاکہ خان کو کیرالہ لے جایا جائے گا جہاں افسران معاملے کی تحقیقات کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...