چاقو بردار شخص کی تیونسی پارلیمنٹ میں داخلے کی کوشش

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2017, 11:02 PM | عالمی خبریں |

تیونس،29مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تیونس کی پارلیمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ پولیس نے چاقو بردار ایک شخص کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد حراست میں لیا ہے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق چاقو سے لیس ایک مشتبہ حملہ آور نے منگل کو دارالحکومت تیونسیہ میں قائم پارلیمنٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ایک دوسرے ذریعے کا بھی کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو بھی برآمد کیا گیا ہے۔تیونس میں سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس نے کسی مشکوک حملہ آور یا اس کے خطرناک ارادوں کے بارے میں کچھ بتایا ہے۔
مقامی ایف ایم ریڈیو چینل ’شمس‘ نے خاتون رکن پارلیمان زینب البراہیمی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ طلبہ کے ایک گروپ میں موجود ایک نوجوان نے پارلیمنٹ میں اس وقت گھسنے کی کوشش کی تھی جب ایوان کا اجلاس جاری تھا۔خیال رہے کہ تیونس میں دو سال پیشتر باردو میوزیم میں ہونے والے حملے کے بعد سیکیورٹی مسلسل ہائی الرٹ ہے۔ پارلیمنٹ سے متصل باردو عجائب گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...