منگلورو:بیرونی ممالک میں ملازمت دلوانے کے بہانے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th August 2018, 11:08 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو25؍اگست (ایس او نیوز) منگلورو پولیس کی سائبرکرائم برانچ نے کولویندر کمار نامی ایک شخص کو اس الزام میں گرفتار کیاہے کہ وہ بیرونی ممالک میں بہترین ملازمتوں کا لالچ دکھاکر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کررہاتھا۔

بتایا جاتا ہے کہ پانڈیشور کا رہنے والا کرن تولابولو نامی شخص اچھی ملازمت کی تلاش میں تھا۔اس دوران 30نومبر 2017کو اسے ایک ای میل موصول ہوا جس میں بیرونی ممالک میں نوکریوں کے مواقع فراہم کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ جب کرن نے ای میل بھیجنے والے سے رابطہ قائم کیا تو اسے بتایا گیا کہ کینڈا میں بہت اچھی ملازمت مل سکتی ہے۔ کرن نے اس شخص سے کہا مزید 26افراد ایسے ہیں جو بہتر نوکری تلاش میں سرگرداں ہیں تو اس شخص نے تمام لوگوں کو بہترین ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

ای میل بھیجنے والے اس شخص پر بھروسہ کرتے ہوئے ملازمت کی متلاشی ان لوگوں نے درخواست فیس کے نام پر جملہ 5, 96,150روپے NEFTکی ذریعے مذکورہ شخص کو پہنچائے ۔جب ایک بار رقم منتقل ہوگئی تو پھر ان لوگوں کا رابطہ اس شخص سے منقطع ہوگیا۔ ٹیلی فون اور ای میل دونوں ذرائع سے کوشش کرنے کے باوجود جب کوئی جواب نہیں ملا تو پھرای میل سے ملازمت کا وعدہ کرنے والے شخص کے خلاف دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کردی گئی۔

پولیس کو تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس جعلسازی اور فریب کاری کے پیچھے جو ذہن کام کررہا ہے وہ پنجاب میں قائم ’ورلڈ اسٹار پلیس منٹ سروسس‘ نامی ایک کمپنی کا مالک ہے۔پھر جب یہ معلوم ہواکہ یہ شخص گوا میں موجود ہے تو سائبر اسسٹنٹ سب انسپکٹراوم داس اور ہیڈکانسٹیبل ویدیپ نے گوا پہنچ کر ملزم کولویندرکمار کو گرفتار کرلیاجہاں وہ بطور سیاح آیا ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...