مسجد الحرام میں غیر ملکی شخص کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 11:24 AM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ،9؍جون (ایجنسی) سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں ایک شخص نے خود کشی کر لی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مکہ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ملکی شہری نے جمعہ کی رات نو بج کر 20 منٹ پر مسجد الحرام کی چھت سے نیچے طواف کرنے کی جگہ پر کود کر خود کشی کی۔حکام کا کہنا ہے کہ نیچے گرنے سے اس شخص کی فوری موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص نے جس مقام سے نیچے چھلانگ لگائی وہاں زائرین کو گرنے سے بچانے کے لیے حفاظتی باڑ نصب تھی۔ترکی اور عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا 26 سالہ شخص فرانسیسی شہری تھا اور اس نے اسلام قبول کیا تھا۔گذشتہ برس فروری میں ایک شخص نے مسجد الحرام میں خود سوزی کی کوشش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق اس شخص نے اپنے کپڑوں پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔خانہ کعبہ کی سکیورٹی پر مامور پولیس حکام نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس شخص کی حرکتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

فرش سے عرش تک لبیک اللھم کی صدائیں،مناسک حج کا آغاز؛ عرفات پہنچنے والے لاکھوں افراد میں 175025 ہندوستانی عازمین بھی شامل

دنیا بھر سے ہر قوم و نسل کے تقریبا 30 لاکھ عازمین حج جس میں ہندوستان کے 175025 عازمین بھی شام ل ہیں،  بیت اللہ کیلئے مکہ مکرمہ میں ہیں جو عمرے کی ادائیگی کے بعد رات سے ہی بسوں اور دیگر گاڑیوں میں سوار ہوکر اور پیدل منیٰ پہنچ رہے ہیں۔

بھٹکل کے ہونہار طالب العلم صلاح الدین ایوب سدی باپا نے لی پیرس سے ماسٹر ڈگری

بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے صلاح الدین ابن ایوب سدی باپا نے فرانس کے مشہور شہر  پیرس سے  ماسٹر آف ڈگری حاصل کرتے ہوئے  قوم و ملت کا نام روشن کردیا ہے۔ موصوف معروف قومی سماجی  خدمت گار  مرحوم ظفر علی  معلم کے  نواسے اور مسقط  سرکاری اسپتال کی ڈاکٹر ...

سعودی عربیہ کو الوداع کہہ کر وطن لوٹنے کے بعدساحلی علاقے میں ICSE اور انگریزی میڈیم اسکولوں میں بڑھ گئے بچوں کے داخلے 

سعودی عربیہ میں غیر وطنی باشندوں اور ملازمین کے تعلق سے نئے اور سخت قوانین سے پریشان ہو کر غیر رہائشی ہندوستانیوں کے وطن واپس لوٹنے کے بعد ان کے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے  کا مسئلہ بھی کافی سنگین ہوگیا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ریاست کرناٹک کے کسی بھی اسکول میں داخل  کرنے کی ...

سعودی کے نئے قانون سے ہندوستانی عوام سخت پریشان؛ 15 ماہ میں 7.2 لاکھ غیر ملکی ملازمین نے سعودی عربیہ کو کیا گُڈ بائی؛ بھٹکل کے سینکڑوں لوگ بھی ملک واپس جانے پر مجبور

سعودی عرب میں ویز ے کے متعلق نئے قانون کا نفاذ ہوتے ہی بھٹکل کے ہزاروں لو گ اپنی صنعت کاری، تجارت اور ملازمت کو الوداع کہتے ہوئے وطن واپس لوٹنے پر مجبورہوگئے  ہیں۔ اترکنڑا ضلع کے اس خوب صورت شہر بھٹکل کے  قریب 5000 لوگ سعودی عربیہ میں برسر روزگار تھے جن میں سے کئی لوگ واپس بھٹکل ...

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا خوبصورت عید ملین پروگرام 

بھٹکل مسلم جماعت بحرین نے 28/جون 2018ء کو عید ملن کی تقریب مشہور ڈپلومیٹ ریڈیشن بلو(Diplomat  Radssion  Blu) فائیو اسٹار ہوٹل میں بنایا۔ محفل کاآغاز تقریباً رات 10بجے عزیزم محمد اسعدابن محمدالطاف مصباح کی خوبصورت قرآن سے ہوا۔ محمد عاکف ابن محمد الطاف مصباح نے قرآن کاانگریزی ترجمہ پیش ...

بھٹکل :صحافتی میدان کے بے لوث اورمخلص خادم  ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر  ایوارڈ کے لئے منتخب

اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کی طرف سے دئیے جانےو الےمعروف ’’جی ایس ہیگڈے  اجِّبل ‘‘ ایوارڈ کے لئے اپنی جوانی کی ابتدائی  عمر سے ہی سوشیل میڈیا کے ذریعے صحافت کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ قوم وملت کی بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام دینے والے ساحل آن ...