بھٹکل میں ایک شخص کی پھانسی لے کر خودکشی
بھٹکل 20/جولائی (ایس او نیوز) یہاں تعلقہ کے ساگر روڈ پر واقع ایک مکان پر ایک شخص نے پھانسی دے کر خودکشی کرلی جس کی شناخت ہاویری ضلع کے لکمیشور کے رہنے والے 58 سالہ دادا پیر ابن قاسم ساب کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دادا پیر کی گذشتہ ایک ماہ سے ذہنی حالت کچھ ٹھیک نہیں تھی، آج جمعہ شام قریب 5:30 بجے دادا پیر کی ایک بیٹی کو ہبلی روانہ کرنے اس کی اہلیہ بھٹکل بس اسٹائنڈ گئی تھی، اہلیہ نے پولس کو بتایا کہ وہ بس اسٹائنڈ جانے سے پہلے دادا پیر کو بھی اپنے ساتھ بلایا تھا، مگر وہ ساتھ نہیں گیا۔ ہبلی جانے والی بس پر بٹھا کر جب وہ واپس اپنے گھر پہنچی تو گھر اندر سے بند تھا آواز دینے پر بھی جب دروازہ نہیں کھلا تو کھڑکی کے ذریعے اندر جھانک کر دیکھا تو حیرت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا کیونکہ اس کا شوہر دادا پیر گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی پر لٹکا ہوا تھا۔
خبر ملتے ہی پاس پڑوس کے کافی لوگ گھر کے باہر جمع ہوگئے، اطلاع ملتے ہی مقامی پولس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔
بھٹکل ٹائون پولس اس تعلق سے مزید چھان بین کررہی ہے۔