کاروارمیں عمارت کی چھت سے لٹک کر ایک شخص کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th June 2018, 11:36 AM | ساحلی خبریں |

کاروار12/جون (ایس او نیوز)  تعلقہ کے نندن گدّا  میں ایک شخص نے ایک عمارت کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ  گذشتہ دوماہ سے ایک ہوٹل میں ملازم تھا۔  خودکشی کی یہ واردات آج منگل صبح پیش آئی ہے۔

ابتدائی چھان بین سے پتہ چلاہے کہ اس شخص کا تعلق ضلع چکمنگلور کے گونی بیڈ دیہات سے تھا، اور نندن گڈّا علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں ملازمت کررہا تھا، آج صبح اس کی لاش اُسی ہوٹل کے عقب میں عمارت کے باہر چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے۔

خودکشی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

لاش کو عمارت کے باہر لٹکتی ہوئی دیکھ کر فوری پولس کو خبر کی گئی اور پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر چھان بین شروع کردی۔

کاروار ٹائون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔