ٹرینوں سے بیگیج اڑانے والابھٹکل ریلوے اسٹیشن پر پکڑا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th July 2017, 1:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27؍جولائی (ایس او نیوز) چلتی ٹرینوں سے مسافروں کا بیگیج اڑانے والے ایک شخص کو ریلوے پولیس نے بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر دھر لیا ہے۔

ریلوے پولیس سے موصولہ رپورٹ کے مطابق25جولائی کو سب انسپکٹر راجیش کمار دوبے اور کا نسٹیبل اے ماروتی نے مڈگاؤمنگلورو انٹر سٹی ایکسپریس میں نگرانی کے دوران ٹرینوں سے بیگیج اڑانے والے ایک شخص کو لوٹی ہوئی بیگ کے ساتھ روکامگر وہ بھٹکل ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2پر چلتی ٹرین سے کود پڑا۔
پولیس نے اس کا پیچھا کرکے اسے دبوچ لیااور تفتیش کرنے پراس کی شناخت رتناگری ضلع کے مندن گڑھ کے رہنے والے نریش شانتا رام گھاگو رام (۲۸سال) کی حیثیت سے ہوئی۔اس کے پاس موجود بیگ بنگلورو کے رہنے والے این ایس پرکاش کی نکلی تو پرکاش سے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا جس نے اپنی بیگ چرائے جانے کی شکایت پہلے سے پولیس کے پاس کی ہوئی تھی۔پرکاش نے پولیس میں درج شکایت کی نقل کے ساتھ بھٹکل ریلوے اسٹیشن پہنچ کراپنی بیگ پہچان لی۔

ملزم سے ماضی میں ہوئے بیگیج چوری کے واقعات کے سلسلے میں گہرائی سے پوچھ تاچھ کی گئی اور پھر اس کے بعد بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا۔جہاں معاملہ درج کرلینے کے بعد پی ایس آئی پرمیشورنے اس کی مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...