کاسرگوڈ:غیرمحسوب14لاکھ روپے نقد لے جاتے ہوئے ایک شخص گرفتار
کاسرگوڈ 16؍فروری (ایس او نیوز) مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کُمبلے پولیس اسٹیشن کے افسران نے شانتی پالّا کے علاقے میں ایک کارروک لی اور اس کی تلاشی لینے پر کار کی سیٹ کے نیچے چھپاکر رکھے گئے 14,26,500روپے نقد بر آمد کیے جس کے تعلق مذکورہ شخص کے پاس کوئی حساب وکتاب نہیں تھا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کمبلے پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر کے پریم سدن کوکسی نے خفیہ طور پر اس کار اور اس میں موجود رقم کے بارے میں خبر دی تھی۔جب مذکورہ کار کو روک کر رقم بر آمد کی گئی تو کار میں موجودعبدالآصف(48سال) نے پولیس کوبتایا کہ اس نے منگلورو میں سپاری فروخت کرکے یہ رقم حاصل کی ہے،مگر وہ اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔اور رقم کو پرانے اخبار ات میں لپیٹ کر اس پر پلاسٹر لگانے کے بعد پلاسٹک کی تھیلیوں میں بھر سیٹ کے نیچے چھپاکر رکھنے کی کوئی حقیقی وجہ بتانہیں پایا۔ پولیس نے غیر محسوب رقم کے ساتھ سفر کرنے کے الزام میں آصف کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔