مدھیہ پردیش:’گؤکشی‘کے شک میں بھیڑ نے نوجوان کو پیٹ کر مار ڈالا، 4گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2018, 12:11 AM | ملکی خبریں |

بھوپال20مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے ستنا میں کچھ دیہاتیوں نے مبینہ طور پر ایک شخص کو اس لئے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا، کیونکہ ان اس پر گؤکشی کا شک تھا۔اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 4افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایاکہ کیمور کی جانب سے گاؤں واپس آ رہے دو دیہاتیوں نے کچھ لوگوں کومویشیوں کے ساتھ دیکھا۔انہوں نے گؤ کشی کی اطلاع گاؤں والوں کو دی۔گاؤں والوں نے 45سال ریاض خان اور 33سال کے شکیل کو پکڑا اور پیٹ پیٹ کر مردہ حالت میں چھوڑ گئے۔رات تقریباً3بجے کسی نے 100ڈائل کرکے پولیس کو اطلاع دی۔اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو لے کر میہر اسپتال پہنچی۔اسپتال پہنچنے سے پہلے ریاض کی موت ہو چکی تھی۔خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ مدھیہ پردیش کے دورے میں ہیں اور انہیں ستنا بھی جانا ہے۔پولیس سے ملی معلومات کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ایک پیکٹ کے اندر سے بھینس کا گوشت ملا۔

پولیس افسر نے بتایا ہے کہ چاروں ملزمان کے نام پون سنگھ گوڑ، ونے سنگھ گوڑ، پھول سنگھ گوڑ اور نارائن سنگھ گوڑ ہیں۔وہیں جائے وقوعہ پر کئی سینئر حکام کے ساتھ مجسٹریٹ اروند تیواری پہنچ گئے ہیں اور پولیس فورس کوتعینات کر دیا گیا ہے۔

وہیں زخمی شکیل اس وقت کوما میں ہے اور علاج جبل پور کے اسپتال میں چل رہا ہے پولیس نے اس کے خلاف بھی گؤکشی کا معاملہ درج کیا ہے۔متوفی ریاض اور شکیل کے اہل خانہ نے گؤکشی سے انکار کیا ہے۔تاہم پولیس نے پون سنگھ گونڈ کی شکایت پر مدھیہ پردیش گؤ کشی ایکٹ 2004 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اس قانون میں 2012 میں ترمیم ہوا تھا جس کے تحت گؤ کشی کا جرم ثابت ہونے پر 3 کی جگہ 7 سال کی سزا کے ساتھ 5000 روپے کے جرمانے کی تجویز ہے۔پولیس نے پہلے شکیل کی رپورٹ کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش)، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ریاض کی موت کے بعد قتل کی دفعہ 302 بڑھائی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔