ڈانڈیلی : ندی میں نہاتے وقت ایک شخص پر مگر مچھ کا حملہ
ڈانڈیلی 8؍دسمبر( ایس او نیوز) نرمل نگر کے رہنے والے ناگیش ایشور بلاری(43سال) پر کالی ندی میں نہاتے وقت ایک مگرمچھ نے حملہ کردیا اور اسے پانی میں دور تک گھسیٹ کر لے گیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ناگیش کالی ندی کے کنارے واقع ایشور مندر کے قریب نہانے کے لئے پانی میں اترا تھا تب اچانک مگرمچھ نے اسے گھسیٹ لیا، جس کی وجہ سے ناگیش بری طرح زخمی ہوگیا۔ کسی طرح مگرمچھ کے منھ سے بچانے کے بعد ناگیش کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے افسران اور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔