مینگلور کے قریب سولیا میں بڑے بھائی کے بہروپ میں چھوٹے بھائی کی عدالت میں حاضری۔ پولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th October 2018, 2:14 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور7؍ اکتوبر (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 85 کلومیٹر دور واقع سولیا میں  دوگروہوں کے درمیان مارپیٹ کے ایک معاملے میں ملزم بڑے بھائی کے بہروپ میں چھوٹا بھائی عدالت میں حاضر ہونے کے الزام میں چھوٹے بھائی سمیت اس کا ساتھ دینے والوں اور والد کو بھی گرفتار کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بڑے بھائی صدیق کی جگہ پر جب چھوٹا بھائی عدالت میں پیش ہوا تو    جج کو شک پیدا ہوا، جس  کی بنا پر تحقیقات کی گئی تو حقیقت سامنے آئی اور عدالت کو دھوکا دینے کے الزام میں مذکورہ ملزم ، اس کے دوستوں اور والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاع  کے مطابق گزشتہ سال جون میں شانتی نگر ساوانور میں دو گروہوں کے بیچ جھگڑا ہواتھا۔اس معاملے میں صدیق، حارث ایم اور نواز ایم ملزمین تھے۔5اکتوبر کو عدالت میں ان ملزمین کی پیشی تھی۔ صدیق نامی ملزم کی شکل و صورت سے جج کو شک پیدا ہوا اور اس سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ صدیق ہی ہے۔ دیگر ساتھی ملزمین حارث اور نواز نے بھی تصدیق کی کہ واقعی وہ صدیق ہی ہے۔ لیکن جج کو اطمینان نہیں ہوا تو جج نے ان تینوں ملزمین کو پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے دوپہر تک کے لئے سماعت ملتوی کردی اور شناختی دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوپہر تین بجے جب دوبارہ عدالت کا سیشن شروع ہوا تو صدیق کے والدین نے شناختی دستاویزات پیش کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس وقت جو شخص عدالت میں حاضر ہے وہ صدیق ہی ہے۔لیکن عدالت میں ریکارڈ پر موجود صدیق کی شناخت اور تفصیلات چیک کرنے پر یہ بات صاف ہوگئی کہ یہ شخص صدیق نہیں ہے، بلکہ اس کے بہروپ میں اس کا چھوٹا بھائی شریف ہے، جو  عدالت کے سامنے حاضر ہوا ہے۔کیونکہ صدیق چھ مہینے پہلے ملازمت کے لئے خلیجی ملک روانہ ہوگیا ہے۔ 

جھوٹے دستاویزات کے ذریعے عدالت کو گمراہ کرنے کے الزام میں شریف، حارث اورنوازکو گرفتار کرلیا گیا۔ شریف کے والدعبدالرحمن کو بھی پولیس نے تفتیش کے لئے حراست میں لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...