مراکشی لڑکی پر حملہ کرنے والا عدالت میں پیش ، زیادتی کی وڈیو بنانے والا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st March 2018, 12:21 PM | عالمی خبریں |

دبئی 30مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)مراکش میں جمعرات کے روز پولیس نے متنازع وڈیو کلپ بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ مراکش میں عوامی حلقوں کو ہلا دینے والے وڈیو کلپ میں بوشان نامی قصبے کی سڑک پر ایک نوجوان کو کم عمر لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واٹس ایپ پر اس وڈیو کو پھیلانے والے کی تلاش جاری ہے۔اس سے پہلے واقعے کے حملہ آور 17 سالہ نوجوان "یاسین" کی گرفتاری اور پوچھ گچھ کے بعد اسے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اس دوران حملے کا نشانہ بننے والی 17 سالہ لڑکی "خولہ" نے کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی تحقیقات میں بتایا کہ یہ واقعہ رواں برس جنوری میں پیش آیا۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خولہ کی والدہ نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو معائنے کے لیے مراکش شہر میں ایک نفسیاتی معالج کے پاس لے کر جائیں گی کیوں کہ وہ ابھی تک حملے کے پیچیدہ اثرات سے دوچار ہے۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ "اگر وہ نوجوان میرے سامنے آجائے تو میں اسے کچا چبا جاؤں گی"۔ خولہ کی والدہ نے واضح کیا کہ وہ حملہ آور کے گھرانے کی جانب سے مصالحت کی کسی بھی دعوت کو قبول نہیں کریں گی اور اس نوجوان کے لیے سخت ترین سزا کی امید کرتی ہیں۔دوسری جانب حملہ آور نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے جو کچھ کیا وہ اہل خانہ کے لیے عدم مسرّت کا باعث ہے۔ انہوں نے خولہ کے گھرانے سے درخواست کی کہ وہ حملہ آور نوجوان کے ساتھ درگزر کا معاملہ کرے اور اس کے مقابل اْن کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔