دہلی میں بیوی کو غسل کرتے ہوئے دیکھنے پر شوہر نے کیا 6سالہ بچہ کا قتل
نئی دہلی30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )راجدھانی دہلی میں ایک 6سالہ بچہ کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے تحت 19 سال کے نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولس کو اس قتل کے پس پشت جو وجہ بتائی ہے وہ حیران کن ہے ،اس نے بتایا کہ بچہ کا قتل اس وجہ سے کر دیا ؛کیونکہ وہ اس کی بیوی کو نہاتے ہوئے دیکھا کرتا تھا.
یہ واقعہ 27ستمبر اوکھلا فیس 2میں راجیو کیمپ میں ہوا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچے کے والد کو دیے ہوئے 20000روپے واپس لینا چاہتا تھا جس کے لئے اس نے بچے کو اغوا کر لیا تھا، لیکن بچے کی حرکت سے پریشان ہوکر اس نے اس کا سر دیوار پر دے مارا جس سے اس کی موت ہو گئی ۔میاں بیوی نے مل کر بچہ کی لاش بیڈ روم میں چھپائی اور اس علاقے سے خوف کی وجہ سے فرار ہوگیا۔ جمعہ کو بچے کی لاش برآمد کی گئی تھی ۔مقتول کے اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع درج کرائی ہے ۔بچے کے والد ٹھیکیدار ہیں وہ اپنی بیوی اور تین بیٹوں کے ساتھ راجیو کیمپ میں رہتے ہیں۔ڈی سی پی (جنوبی مغرب) رمل بنیانے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آر درج کیا گیا ہے اور اس کے بعد بچے کی تلاش شروع کی گئی تھی،تاہم علاقے میں بچہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔اس کے بعد پولیس کو صبح 9.43 بجے کال آئی کہ ان کے لاپتہ بچے کی لاش اسی علاقے کے ایک بند گھر میں ملی ہے۔جب مکان سے بدبو آئی تو پڑوسی نے پولیس کو بلایا۔بچے کی لاش ایک پلاسٹک بیگ میں بند کر کے بیڈ باکس میں چھپا دیا گیا تھا،چہرے پر سیاہ کپڑے بھی بندھے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ کسی طرح کا جنسی حملہ ہوا ہے یا نہیں اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہو گی۔